ناظرین کرام! آ پ کے محبوب ماہنامہ آئینہ قسمت کی نشر و اشاعت سے صرف یہ عرض ہے کہ کسی کو روحانی فائدہ پہنچے اگر سال بھر میں صرف ایک ہی روحانی فیض پہنچا ہے تو بس یوں سمجھ لیجئے کہ رسالہ کا معاوضہ سالانہ آپ کو وصول ہوگئے ہیں۔ انسان روحانی فیوض و برکات اصل کرنے کے لئے مارا مارا پھرتا ہے پیر کامل کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے ہر طرح سے ان کا حکم بجا لاتا ہے چلّہ کشی کرتا ہے کہ مراد ملنے والے قدمے پہنتے اپنے روحانی پیر کی خدمت کرتا ہے اگر اس کی خوش قسمتی ہے تو پیر کامل کو اس پر ترس آجاتا ہے۔ اور وہ اس کو کوئی ایسا روحانی عمل بتا دیتے ہیں جس سے اس کی کی عقبیٰ کے ساتھ ساتھ دنیا بھی سنور جاتی ہے۔ گویا دنیا اور آخرت نیک ہو جاتی ہے۔ بقول شاعر؎
کس چیز کی کمی ہے خواجہ تری گلی میں
دُنیا تیری گلی میں عقبیٰ تیری گلی میں
بندہ نواز عملیات اِن خرافات کا نام نہیں ہے کہ عورت کا کمر بند ٹو جائے، مدفن ہاتھ آجائے، لاٹری، ریس سٹہ اور کوئی ڈربی انعام نکل آئے۔ چلتے پھرتے گڑھے کا نمبر معلوم ہو جائے شیئر کی قیمت معلوم ہو جائے انسان نظروں سے پوشیدہ ہو جائے۔ کسی مہ جبین، نازنین، پردہ نشین، عصمت مآب شرافت دیوانہ وار پا پہنے اُٹھائے ہوئے آپ کے قدموں میں حاضر ہو جائےعمل نام ہے روحانی طاقت کا، ہر حرف پر روحانیت مؤکل مقرر ہے اور ان کا حکم ہے کہ ہر جائز کام میں مذاکرات اور جو ہماری رضا کو خرافات میں صرف ہے۔ اس سے منہ موڑ لو۔ عمل سہر الٰہی ہے کہ عمل مشیت ایزدی ہے۔ او اسے عوام کی نگاہوں سے کر دیا گیا ہے خاص الخاص اصحاب میں اس سے مستفید و مستفصیص ہوئے ہیں۔ انہیں اصحاب میں سے جب کسی کی نگاہِ کرم ہوئی ہے تومجھ جسے گنہگار خطا کار عصیال، شعار زنجانی کو بھی کچھ مل جاتا ہے اور میں اُسے من و عن آپ حضرات تک پہنچا دیتا ہوں اور آپ اِس پر ہی غور کریں دنیا کا کوی بھی کام چاہے وہ کتنا ہی بے حقیقت ہو تفسیر تعلیم اور سیکھنے کے نہیں آتا۔ پھر آپ عملیات کو بھی اِس قدر ارزاں کیوں جانتے ہیں کہ ان کو تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے صرف اپنے نام کے اول یاآخر میں عامل لکھ لینا ہی کافی ہے۔
میں حقیقت کو نہیں چھپاتا میری مستعار زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے اس فن کی تلاش میں گذرا۔ مگر میں اب بھی عاملین حضرات کی مجلس میں اپنے آپ کو ایک طالب علم گمان کرتا ہوں غرض یہ ہے کہ عمل کا اثر عامل کے ذوق و شوق اور خلوصِ عقیدت پر ہے ۔78 سال سے متواتر ان کاموں میں ’’روحانی عملیات‘‘ لکھ رہا ہوں بہت سے انسان ان سے مستفید ہو چکے ہیں اور لاہر میں اس کا ثانی نہیں۔ لہٰذا زیادہ سے زیادہ مستفیض فرمایئے آمین۔
آج ان کالموں میں علم جفر کا جو عمل لکھ رہا ہوں یہ میرے بزرگوں کا خاص عطیہ ہے اور خاندانِ زنجانیہ عالیہ کا مجرب عمل ہے اگر آپ محنت اور خلوص و عقیدت کے ساتھ کریں گے تو یقینی طور پر فیضیاب ہو سکیں گے اور اس سے بہت کچھ پا سکیں گے غالباً یہ عمل پہلے بھی شائع کر چکا ہوں مگر وہ علمِ جفر کی روشنی میں نہ تھا۔ آج خاص طور پر یہ عمل پیش کیا گیا ہے یہ علمِ جفر کی روشنی میں پیش کیا جا رہا ہے ناممکن ہے کہ ناظرین کرام اس سے روحانی استفادہ کر سکیں۔ یہ ترکیب خاص شب میں اثر والی ہے آپ یقینی اور حتمی طور سے مستفید ہو سکیں گے۔ جو صاحب بے روزگار ہوں، مفلسی اور تلاشی میں گرفتارہوں۔ قرض دار ہوں وہ اس عمل کو قرار کریں انشاء اللہ ان کی مشکلات دور اور کافور ہو سکیں گے۔
نیا چاند دکھائی دینے پر یہ پہلی جمعرات (نوچندی) آئے جس کی صبح کو جمعہ المبارک ہو۔ آپ بعد نماز عشاء غسل کریں اور ایک چادر احرام کی صورت میں باندھیں چادر میں سیلائی وغیرہ نہ ہو بلکہ حاجیوں والی چادر ہو۔ سر ننگا رہے۔ کسی تنہائی کی جگہ جائے نماز بچھا کر یہ عمل شروع کریں کسی دل پسند خوشبو سےلباس کو معطر کرنا ضروری ہے چادر کو خو ب اچھی طرح عطر لگالیں اگر بیاں سلگائیں کاغذ کے دس پرزے لے کر ہر پرزے پر ایک ایک حرف اس طرح لکھیں ۔
یہ پرچے اس ترتیب سے نیچے اوپر رکھ لیں یعنی پہلے پرچے پر قاف اور دوسرے پر س الخ۔ اب پہلا پرچہ ہاتھ میں لیں اس پر قاف ہے اسکے عود ۱۰۰ ہیں پہلے تین مرتبہ درود شریف اور پھر سو مرتبہ یہ پڑھیں۔ وَ صَللَّنَا عَلَیْکم وَ الْضَمَامَ وَ انَزَلْنَا عَلَیْکُمْ الَنّ والسّلُویٰ مَملُو امَّنِ طِبَّیات مَا رَزَقنَاکُم۔ پھر آخر میں تین مرتبہ درود شریف۔ اب دوسرا پرچہ لیں اس پر س ہے اس کے عدد ۶۰ ہیں اس پر یہی آیت ساٹھ مرتبہ پڑھیں اوّل آخر کوئی سا درود شریف اس طرح ہر حرف کو ہاتھ میں لینا چاہئے اور اس حرف کے جس قدر عدد ہوں (جو آپ اس رسالہ کسی دوسری جگہ پر ملاحظہ فرمائیں گے) اتنی مرتبہ یہ آیت پڑھتے جائیں ہر پرچہ پر اوّل و آخر درود شریف پڑھنا ضروری ہے یہ عمل پورے دس یوم کریں انشاء اللہ تعالیٰ اس کام میں کامیابی و کامرانی ہوگی جس کام کی نیت سے آپ نے یہ عمل کیا ہے اگر خدانخواستہ دس یوم میں کوئی اثر نہ ہو تو تین دن درمیان میں چھٹی (ناغہ) کرکے چوتھے دن پھر یہی عمل کریں اور دس یوم متواتر کریں اب خداوند تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور کامیابی ہوگی اور آپ کو اپنے مقصدِ جلیلہ میں کامرانی ہوگی۔
نوٹ:۔ اس عمل کی اجازت پہلے حاجت مند بنی نوع انسان کو دی جاتی ہے خادم شا ہ زنجانی کی صبحگاہی آپ کے شاملِ حال رہیں گی اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور کامیاب اور فائز السلام فرمائے۔
One comment
Shazia noor
September 24, 2024 at 3:50 PM
Asalukiam bahi ma na apna ghr ka pata krna tha ke ma apna ghr swip krna chati ho wo kb tk ho gay ga