ایک کتاب دیکھنے میں آئی جس کا نام مبارک ہے (نورِ محمدﷺ) اس کتاب کے مرتب و تالیف کردہ اور مصنف ہیں جناب حاجی پیر سید محمد ذوالفقار علی شاہ بخاری اور ڈاکٹر علامہ پروفیسر الحافظ محمد فیصل اقبال نقشبندی مجددی صاحب یہ کتاب مختلف دُعائوں اور سنتوں کے آداب اور اسماء الحسنیٰ۔ اسماء النبی کریمﷺ اور مختلف درود شریف جمع ہیں میں جس کا یہاں ذکر کرنے لگا ہوں اس درود شریف کا نام ہے درودِ رحمتِ الٰہی جو فقط انہوں نے ہی اس کتاب میں درج کیا ہے میرے پاس یہ درود شریف اس سے پہلے نہیں تھا نہ ہی پہلے میں نےخود اس کا نام ہی سنا تھا کہیں یہ درود شریف 3 درود شریف کا مجموعہ ہے تینوں درود شریف میں سے ایک تو درود تنجینا ہے جو کہ بہت مشہور ہے اور قضائے حاجت میں اکثیر ہے وہ اس میں آغاز میں کچھ الفاظ کی کمی کے ساتھ اس میں مکمل جمع ہے آغاز میں مندرجہ ذیل درود ہے جو عکس درود تاج ہے لیکن سابقہ (درودِ حاضری) کی طرح اس میں بھی وہ الفاظ کم ہیں جو الفاظ درود تاج (الصلوٰۃ التاجیۃ) کی پہچان اور رونق ہیں اپنے سابقہ میں الفاظ یہاں بھی درج کروں گا۔ کہ ہو سکتا ہے ان ہی الفاظ کے ساتھ یہ دوران مصنفین تک کسی ذریعہ سے پہنچا ہو اور انہوں نے اسے رونقِ کتاب بنا دیا پھر آگے (درودِ مقدس) کے عکس کا ایک درود ہے لیکن درودِ مقدس نہیں ہے پھر اس سے آگے (درود تنجینا) اور آگے مختلف چھوٹی چھوٹی دُعائوں کا مجموعہ ہے میں فقط یہاں اس (درودِ رحمت الٰہی) سے (عکس درودِ تاج) والے الفاظ نقل کروں گا۔
درود رحمتِ الٰہی
﷽
اَللّٰھُمَّ صَلِّی وَسَلِّمْ وَبَاررِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیّدُ الْمُرْسَلِیْنَ اِمَامِ انَّبِیِّیْنَ نُوْرِ الْمُوْمِنِیْنَ مُرَدِ الْمُتَّقِیْنَ شْمسِ الصَّالِحِیْنَ بَدْرِ الصَّادِقِیْنَ صَدْرِ الصابِرِیْنَ شَاھِدِیْنَ مُنْجِیْ الْمُنْجِیْنَ حَبِیْبِ الزَّاھِدِیْنَ مُجِیْبُ اَلْتَانِبِیْنَ کَرِیْمِ اَلْعَاطِفِیْنَ خَلِیْلِ القائمِیْنَ رَؤُوْف الرَّاکِعِیْنَ سَمِیْعِ الْحَامِدِیْنَ غَفَّارِ الْمُوْقِنِیْنَ وَھَّابِ الْقَانِعِیْنَ سَمِیْعِ الْحَامِدِیْنَ مَطْمَعِ النَّاظِرِیْنَ صَدِیْقِ النَّاصِرِیْنَ اَمِیْرِ الظَّفِرِیْنَ شَفِیْقِ الْمُشْفّقِیْنَ وَدُوْدِ الْعَابِدِیْنَ فَوْزِالْفَائزِیْنَ مُقْتَدَی الْطَاھِرِیْنَ وَلِّی الشَاکِرِیْنَ حَفِیِ الصَّوَامِیْنَ وَالِی الْمُحِبِّیْنَ مَلْجَأ الْمَحْبُوبِیْنَ مُبَشِّرِ الْمَقْبُوْلِیْنَ رَاْحَۃِ الْعَاشِقِیْنَ أَعْرَفِ الْعَارِفِیْنَ ھَدِالْمُعَظِّمِیْنَ مُھْدِی الْمُبْلِغِیْنَ نَافِعِ الْمُعَلِّمِیْنَ مُفْھِمِ الْعَاقِلِیْنَ مُقْتَضَی الْمُقَرَّبِیْنَ نَجْوی الْمُسَبِّحِیْنَ مَرْجَعِ الْمُحَقِّقِیْنَ مُعِزِّ الدَّاعِیْنَ مُکَمِّلِ الْکَامِلِیْنَ مُھَیْمِنِ السَّابِقِیْنَ مُقَدِّمِ الْمَسْبُوْقِیْنَ خَاتمِ الْمَعْصِوْمِیْنَ شَفِیْعِ الشَّافِعِیْنَ مُحْسِن الْعَافِیْنَ الْقَاسِمِیْنَ مُقِیْتِ الْمُھَاجِرِیْنَ قَرِیْبِ الْغَافِرِیْنَ ظَھِیْر الْمُبَشِرِّیْنَ وَ الْمُنْذِریْنَ اَکْرَامِ الْاَکْرَمِیْنَ اَشْجَعِ الْاَشْجَعِیْنَ مَنَارِ الْاُنْوَرِیْنَ وَ اصِلِ السَّالِکِیْنَ سِرَاجِ الْھَادِیْنَ رِدَاءِ الْمَھْدِیْنَ مُیَسِّرِ الثَّقَلِیْنَ شَفِیْعِ الْمُذْنِبِیْنَ أَنِیْسِ الْغَرِیْبِیْنَ رَحْمَۃٍ وَ رَاحَۃِ الْعَلَمِیْنَ اَللَّھُمَّ صَلِّی وَسَلِّمْ وَہَارِنْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ وَ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ وَ جَمِیْعِ الْاَنْبِیَآءِ وَ الْمُرْسَلِیْنَ وَ کُلِّ الْمَلَئِکَۃِ وَ الْمُقَرَّبِیْنَ وَ شَّیْخِنَا وَ عَلٰی اَحْمَعِیْنَف
درودِ حُسن و جمال نبویﷺ
مندرجہ ذیل درودِ حسن و جمال نبویﷺ میں بھی (درود تاج) کی جھلکی نظر آتی ہے لیکن یہ بھی (درودِ تاج) نہیں ہے وہ اورگوہر ہے یہ اور گوہر ہے لیکن اس میں بھی وہ الفاظ نہیں ہیں جو درودِ تاج کی اصل رونق ہیں۔ اس مبارک درود کو درج کیا ہے شیخ المشائخ حضور الشیخ پیر سیّد طاہر علائو الدین القادری گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جن کا مزار شریف ٹائون شب لاہور منہاج القرآن یونیورسٹی کے نزدیک ہے ان کے فرزند ارجمند حضور پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری گیلانی نے درود پاک کا ایک مجموعہ شائع کیا ہے جس کا نام ہے (رحمت کا دریا) یہ درود شریف اس مبارک کتاب سے منظرِ عام پہ آیا ہے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1995ء میں شائع ہوا جس میں 200 کے قریب درود شریف تھے پھر حال میں 2017ء اضافہ اور نئی ترتیب کے ساتھ 544 درود شریف کے ساتھ (رحمت کا دریا) میں شائع ہوئی ہے جس سے یہ درود شریف نقل کر رہا ہوں صفحہ نمبر496
درود حسن و جمال نبوی ﷺ
﷽
اَللَّھُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلٰوۃً دَائِمَۃً مَّقْبُوْلَۃً تُؤَدِّی ُھَاعَنَّا حَقُّہٗ الْعَظِیْم اَللَّھُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَاحِبِ الْحُسْنِ وَ الْجَمَالِ وَ الْبَھْجَۃِ وَ الْکَمَالِ وَ الْبَھَاءِ وَ النُّوْرِ وَ الْوِالْدَ انِ وَ الْحَوْرِ وَ الْغَرَفِ وَ الْقُصُوْرِ وَ اللِّسَانِ الشَّکُوْرِ وَ الْقَلْبِ الْمَشْکُوْرِ وَ الْعِلْمِ الْمَشْہُوْرِ وَ الْجَیْشِ الْمَنْصُوْرِ وَ الْبَنِیْنَ وَ البَنَاتِ وَ الْاَ زْوَاجِ الطَّاھِرَاتِ وَ الْعَلُوِّ عَلٰی الدَّرَجاتِ وَ الزَّمْزَمِ الْمَقَامِ وَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ و اجْتِنَابِ الْاَثَامِ وَ تَرْبِیَۃِ الْاَ یْتَامِ وَ الْحَجِّ وَ تِلَاوَۃِ الْقُرْاٰنِ وَ تَسْبِیْحِ الرَّحْمٰنِ وَ صِیَامِ رَمَضَانِ وَ اللِّوَآءِ الْمَعْقُودِ و الْکَرْمِ وَ الْجُوْدِ وَ الْوَفَاءِ بِالْعَھُوْدِ، صَاحِبِ الرَّغْبَۃِ وَ التَّرْغِیْبِ وَ الْبَغْلَۃِ و النَّجِیبِ وَ الْحُوْضِ و الْقَضِیْبِ النَّبِّیِ الْاَوَّابِ النَّاطِقِ بِالصَّوَابِ الْمَنْعُوْتِ فِی الْکِتَابِ النَّبِّیِ عَبْدِ اللّٰہِ اَلنّبِّی کَنْزِ اللّٰہِ النَّبِّی حُجَّۃِ اللّٰہِ النَّبِّی مَنْ اَطَاعَہٗ فَقَدْاَطَاعَ اللّٰہَ وَ مَنْ عَصَاہُ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ النَّبِّی الْعَرَجِی الْقُرَشِیِّ الزَّقزْمِیِّ الْمَکِّی التِّھَامِیّ صَاحِبِ الْوَجْہِ الْجَمِیْل وَ الطَّرْفِ الْکَحِیْلِ وَ الْخَدِّ الْاَسِیْلِ وَ الْکَوْثَرِ وَ السَّلْسَمِیْل قاھِرِ الْمُضَآدِّیْنَ مُبِیْدِ الْکَفِرِیْنَ وَ قاتِلِ الْمُشْرِکِیْنَ قائِدِ الْبُرِّ الْمُحَاجِّلِیْنَ اِلٰی جَنَّاتِ النّٰعِیْم وَ جَوَارِ الْکَرِیْمِ صَاحِبِ سَیّدِنا جِبْرِیْلِ عَلَیْہِ السَّلامُ وَ رَسُوْلِ رَبِّ الْعَلَمِیْنَ وَ شَفِیْعِ الْمُذْنِبِیْنَ وَ غَایَۃِ الْغَمَامِف
مندرجہ بالا درود شریف کے فضائل میں لکھا ہے کہ اگر کوئی کسی مرض سے تنگ آگیا ہو اور علاج سے افاقہ نہ ہوتا ہو تو چاہئے باوضو حالت میں یہ درودِ مبارک گیارہ مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں اور اُسکے ساتھ پانی پر بھی دم کرکے دیں یہ دم کیا ہوا پانی مریض کو روزانہ بلاناغہ دم اور دم کیا ہوا پانی دونوں کا یہ عمل کروائیں انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کے فضل و کرم سے مریض چند دنوں میں افاقہ محسوس کرے گا اور اللہ پاک شفاء نصیب فرمائے گا۔
درود صَلٰوۃ الکبریٰ
مندرجہ ذیل درود شریف حضور شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی تصنیف ہے یہ ایک سلسلہ وار درود شریف ہے جس کے سات (7) حصے ہیں روزِ جمعہ سے لیکر روزِ جمعرات تک یہ روزانہ کا وظیفہ ہے اس کی جمعہ کی منزل میں سے مندرجہ ذیل درود حاصل کیا ہے جہ کہ درود تاج (الصلوٰۃ التاجیۃ) عکس الفاظی کاپی ہے اس مبارک درود کو مندرجہ ذیل کتابوں کے مندرجہ ذیل حوالہ جات کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ صفحہ نمبر بھی درج ہے۔
1:۔ مخزنِ اسرار: مصنف: فقیر نور محمد سروری قادری کلاچویؒ صفحہ نمبر265
2:۔ جمال مصفائی مظہر انوار الٰہی: مصنف: سید محمد محمود افضل گیلانی قادری صفحہ نمبر239
3:۔ رحمت کا دریا: مصنف: پیر سید عبدالقادر جمال الدین قادری بغدادی گیلانی میں سید صاحب نے 2 جگہ صلوۃ الکبریٰ مکمل درج کی ہے جس کے دونوں صفحات نمبر یہ ہیں۔ صفحہ نمبر 366۔ صفحہ نمبر792 (جاری ہے)
Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI
Subscribe to get the latest posts sent to your email.