2025 first Lunar eclipse time and AAMAL

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/03/Grayscale-Minimalist-Geometric-Forms-Electronic-Music-Album-Cover-1280x1280.webp

سال 2025ء میں چار گرہن

سال 2025ءکے پہلے چاند گرہن کی ابتداء 14 مارچ صبح 08 بجکر 57 منٹ جبکہ مکمل چاند گرہن 11 بجکر 26 منٹ اور خاتمہ چاند گرہن دوپہر 03 بجے ہوگا۔

سال 2025ء کے پہلے سورج گرہن کی ابتداء 29 مارچ 01 بجکر 50 منٹ جبکہ مکمل سورج گرہن دوپہر 03 بجکر 47 منٹ جبکہ خاتمہ سورج گرہن شام 05 بجکر 47 منٹ پر ہوگا۔

سال 2025ء میں چار گرہن ہو رہے ہیں۔ ان گرہنوں میں بعض تو حروف صوامت کی زکات ادا کرتے ہیں، اور بعض ایسے اعمال تیار کرتے ہیں جو مخصوص اوقات میں ہی ممکن ہوتے ہیں۔

حروفِ صوامت

جب بھی گرہن کے اوقات دستیاب ہوں، سب سے پہلے حروفِ صوامت کا ذکر آتا ہے، کیونکہ ان کی تاثیر بہت تیز ہوتی ہے۔ ان حروف کی طاقت گرہن میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے، اور ان سے بندش، دشمن کے خاتمے، اور دیگر مخصوص اعمال کیے جا سکتے ہیں۔

حروفِ صوامت:

احد، رسص، طعک، لموھ

اعمالِ گرہن

جنات یا غیبی چیزوں کا نظر آنا

اگر کسی کو جنات، شیطانی چیزیں، یا دیگر غیبی مخلوقات نظر آتی ہوں تو یہ نقش گرہن کے اوقات میں تیار کرکے رکھیں۔ اس عمل سے ان اثرات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

naqsh1 png

گھر سے بیماری کا خاتمہ

اگر کوئی شخص مستقل بیماری میں مبتلا ہو اور دوا اثر نہ کر رہی ہو، تو گرہن کے اوقات میں یہ نقش تیار کریں۔ مریض کے استعمال شدہ کپڑوں میں لپیٹ کر اس کو دھونی دیں۔

naqsh2 png

عورتوں کے چہرے اور جسم پر فالتو بال

اگر کسی خاتون کے چہرے یا جسم پر فالتو بال آ رہے ہوں، تو گرہن میں یہ عمل کریں:

ایک پاؤ کلونجی لیں اور اسے دھو کر صاف کر کے سکھا لیں۔

گرہن کے دوران اس پر “فِی سِتَّۃِ اَیَّامَ ثُمَّ اَسْتَوٰی عَلٰی الْعَرْشِ” ایک سو مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

21 دن تک نہار منہ ایک چمچ کا چوتھا حصہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔

ان شاء اللہ، چہرے اور جسم کے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے۔

اہم ہدایات

حروفِ صوامت کی زکات ادا کیے بغیر عمل کا اثر نہیں ہوگا۔

اعمال کے دوران پاکیزگی اور نیت کا خاص خیال رکھیں۔

کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے 7 کلو اناج پہلے صدقہ کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ نے اس علم سے فائدہ اٹھایا ہے تو ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png

Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading