قارئین آئینہ قسمت کو نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ بحقِ معصومینؐ کے ہر مسلمان کو اس سال کی برکتیں نصیب فرمائے۔ آمین
نیا سال کا مفرد عدد ’’9‘‘ ہے جو نہایت اسرار کا حامل ہے ماہرین عملیات اس بات سے خوب واقف ہیں یہاں قارئین کے ذوق کیلئے عدد ’’9‘‘ کے حوالہ سے چند ایک مفید معلومات دی جارہی ہیں۔
جناب اُمِ ہانی بنتِ ابو طالبؐ فرماتی ہیں کہ رسولِ اللہؐ نے فرمایا:
1:۔ دینِ اسلام کو میرے ہاتھ پر ظاہر فرمایا۔
2:۔ قرآن پاک کو مجھ پر اُتارا۔
3:۔ کعبہ کو میںؐ نے فتح کیا۔
4:۔ مجھ کو تمام مخلوقات سے افضل بنایا۔
5:۔ مجھ کو دُنیا میں بنی آدم کا سردار بنایا۔
6:۔ آخرت میں قیامت کی زینت بنایا۔
7:۔ جب تک میں نہ جئوں تمام انبیاءؑ پر جنت حرام رہے گی۔
8:۔ جب تک میری اُمت نہ جائے تمام اُمتوں پر جنت حرام رہےگی۔
9:۔ اللہ تعالیٰ نے خلافت کو روزِ قیامت تک میرے اہل بیتؐ میں قرار دیا جو اس کا منکر ہے وہ اللہ کا منکر ہے۔
حضرت امام جعفر صادقؐ نے فرمایا:
حضرت فاطمہؑ کے 9 نام ہیں۔ (1) فاطمہؑ (2) صدیقہؑ (3) مُبارکہؑ (4) طاہرہؑ (5) زکیہؑ (6) راضیہؑ (7) مرضیہؑ (8) محدثہؑ (9) زہراؑ
جابر بن عبداللہ انصاری کہتے ہیں امیر المومنین علی ابن ابی طالب سےرسول اللہﷺ نے فرمایا اے علیؑ تمہارے شیعوں اور محبوں کو خداوند عالم نے ’’9‘‘ خصلتیں عطار کی ہیں۔
1:۔ موت کے وقت آسانی و نرمی۔
2:۔ وحشتِ قبر میں اُنس۔
3:۔ تاریکی قبر میں نُور۔
4:۔ خوفِ محشر میں اَمن۔
5:۔ عدالتِ وزن بوقتِ اعمال۔
6:۔ صراط سے آسانی سے گذرنا۔
7:۔ بہشت میں سب سے پہلے داخل ہونا۔
8:۔ اُن کے نور کا سامنے ہونا۔
9:۔ اُن کے نُور کا داہنی طرف ہونا۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’9‘‘ چیزیں ایسی ہیں کہ اِن میں ہر ایک کیلئے ایک ایک آفت ہے۔
1:۔ بولنے کی آفت ……… دروغ بیانی ہے۔
2:۔ علم کی آفت ……… نسیان ہے۔
3:۔ حلم و بردباری کی آفت ……… حماقت ہے۔
4:۔ عبادت کی آفت ……… سستی ہے۔
5:۔ ظرافت و خوش مزاجی کی آفت ……… فضول گوئی۔
6:۔ شجاعت و بہادری کی آفت ……… ظلم ہے۔
7:۔ سخاوت کی آفت ……… احسان جتانا ہے۔
8:۔ حُسن و خوبصورتی کی آفت ……… تکبّر ہے۔
9:۔ حسب و نسب کی آفت ……… فخر ہے۔
عامر شعبی کہتے ہیں کہ امیر المومنین علیؑ نے ’’9‘‘ کلمات ایسے ارشاد فرمائے ہیں جنکا مثل و نظیر نہیں، تین کلمات مناجات ہیں۔
(1)الٰہی میرے فخر کیلئے یہی کافی ہے کہ تو میرا رَبّ ہے (2) میری عزت کیلئے یہی کافی ہے کہ میں تیرا بندہ ہوں (3) تو ویسا ہے جینا میں چاہتا تھا مجھے بھی ویسا بنا دے جیسا تو چاہتا ہے۔
تین کلمات حکمت میں فرماتے ہیں: (1)ہر شخص کی قیمت وہی ہے جو کام اُس کو نیک نام بنا دے (2) جس نے اپنی قدر و منزلت کو پہچان لیا وہ ہلاکت سےمحفوظ رہا (3) آدمی اپنی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے۔
تین کلمات اَدب میں فرمائے ہیں: (1) جس پر احسان کرو گے اس کے امیر و سردار ہو جائو گے (2) جس کے سامنے اپنی حاجت بیان کرو گے اس کے اسیر ہو جائو گے (3) جس سے بے غرضی کرو گے اُس کے برابر و ہمسر رہو گے۔
امام موسیٰ ؑ کاظم فرماتے ہیں: ’’9‘‘ چیزوں سے نسیان کا مرض بڑھتا ہے۔
(1) کھّٹا سیب کھانا (2)دھنّیا کھانا (3) پنیر کھانا (4) چوہے کا جھوٹا کھانا (5) جہاں پانی جمع ہو اُس میں پیشاب کرنا (6) قبر پر لکھی ہوئی عبارت پڑھنا (7) دو عورتوں کے درمیان سے گذرنا (8) جُوں پھینک دینا (9) گدّی سے خون نکلوانا۔
عدد ’’9‘‘ کے اعمالِ صالحہ
1:۔ ہر نمازِ فریضہ کے بعد ’’9‘‘ بار سورۃ الکوثر پڑھنے سے انسان کے رزق کے دروازے کُھل جاتے ہیں۔
2:۔ ہر نمازِ فریضہ کے بعد ’’9‘‘ بار سورۃ القریش پڑھنے سے انسان محتاجی سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔
3:۔ ہر نمازِ فریضہ کے بعد ’’9‘‘ بار اللہ پاک کا صفاتی اِسم ’’الکریمُ ‘‘ پڑھنے سے انسان دوسروں کیلئے مالی سہارا بن جاتا ہے۔
4:۔ ہر نمازِ فریضہ کے بعد ’’9‘‘ بار نادِ علیؑ پڑھنے سے انسان کے اندر قوت و شجاعت بڑھتی ہے اور اُس کی قوتِ ارادی میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔
5:۔ گھر میں نا اتفاقی ختم کرنے کیلئے ہر جمعہ کو ’’9‘‘ بار سورۃ جمعہ تلاوت کرکے پانی پر دم کرکے وہی پانی پینے والے کولر میں مِلا یں ایک ماہ کے اندر رزلٹ خود دیکھ لیں گے۔
6:۔ ادارہ آئینہ قسمت سے عدد ’’9‘‘ کی بنی چاندی کی انگشتری حاصل کرکے تمام مسائل سے نجات پائیں۔
Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI
Subscribe to get the latest posts sent to your email.