اس ماہ ایک ایسا عمل پیش کر رہا ہوں جس کے متعلق اکثر میرے دو ست مختصراً لکھتے رہے ہیں لیکن آج میں ذرا تفصیل سے مضمون لکھ رہا ہوں تاکہ بعض دوستوں کی خواہش تھی کہ اس پر تفصیلی مضمون جاندار قسم کا لکھیں۔ نادِ علی ؑ کے متعلق لکھنے سے پہلے چند سطور اُن معصومین کے نام جن کو قربانی دینا پڑی۔
قارئین کرام! نادِ علی ؑشریف کے متعلق اکثر حضرات آگاہ ہیں کہ اس کی اہمیت فضیلت کیا ہے؟ نادِ علی ؑشریف حضرت امیر المومنین مولائے مشکل کشا حضرت علی ؑ ابن ابی طالب سے منسوب ہے اور نادِ علی شریف کو تمام مومنین و آئمہ معصومین ؑ‘ مطہرین بزرگان دین اور علماء نے ورد میں رکھا اور انہیں کے بقول کلمات نادِ علی ؑ میں اسم اعظم پوشیدہ ہے جو کوئی بھی اس کو جائز نیت و مقصد کی خاطر پڑھے گاانشاء اللہ بفضل خدا اُس کی ہر جائز حاجت و مقصد بر آئیگا اور خدائے بزرگ و برتر ضرور اس کلام کے صدقے حاجت روائی اور مشکل کشائی و دستگیری فرمائیںگے۔
قارئین آئینہ قسمت! اس کے متعلقہ وہ عملیات و نقوش آپ کی نظرہیں جو کہ قدیم زمانہ سے بزرگان دین کے زیر استعمال رہے ہیں اور اس کی برکات سے فیض حاصل کرتے رہے۔ بزرگان دین اور علماء اہل یقین سے منقول ہے اس نادِ علی ؑ شریف کو تکسیر کر کے مربع ہشت در ہشت میں لکھے یا اپنے پاس رکھے یا ہر روز اس کو دیکھے یہ برکت اس نقش معظم کے تمام آفتوں ارضی و سماوی سے محفوظ رہے گا اور نظر خلائق میں عزیز ہوگا ہر قسم کے مقابلہ میں فتح و نصرت ہوگی۔
یہ نقش مبارک نہایت قدیم کتابوں میں اعداد نادِ علی سے منسوب ہے ۔ دافع جمیع آفات بلیات و سحر و جادو کیلئے بازو یا گردن میں باندھے یہ نقش مبارک نہایت مفید ومجرب ہے۔
بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo
نادِ علی بلا مؤکل:بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo ناد علیا مظہر العجائب تجدہ عونالک فی النوائب کل ھم و غم سینجلی بعظمتک یا اللہ و بنبوتک یا محمد و بولایتک یا علی یا علی یا علیo
نادِ علی با مؤکل: بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo ناد علیا یا حولائیل مظہر العجائب یا رویائیل تجدہ عونا یا عزرائیل لک فی النوائب یا طاطائیل کل ھم و غم یا حروزائیل سینجلی و بعظمتک یا اللہ یا رفتمائیل و بنبوتک یارفتمائیل یا محمد یا سراکتیائیل و بولایتک یا علی یا علی یا علی یا رفتمائیلo
دعوت نادِ علی شریف
اگر کوئی شخص دعوت ناد علی دینا چاہے تو سب سے پہلے شاہ زنجانی صاحب سے باقاعدہ اجازت لے کیونکہ اس کی دعوت میں اکثر مؤکلات کی حاضری ہوتی ہے بغیر اجازت نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔ ویسے بھی اس کی دعوت سے اللہ و مولا مشکل کشاء کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ دعوت میں نیت چلہ کی41یوم کی کرے اور روزانہ 660 مرتبہ ناد علی ؑ کا ورد کرے اگر مؤکلات کی حاضری مطلوب ہو تو ناد علی با مؤکل گیارہ گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی ؑ کے علاوہ اعتصام و اختتام بھی ادا کرے۔
اعتصام: یَا اللّٰہُ الْمَحْمُوْدُ فِیْ کُلِّ فَعَالِہٖ یَا اللّٰہُ الْصَمْدِیْ الْمَدَدِیْ وَ عَلَیْکَ مُحَمَّدِیْ 5 مرتبہ پڑھے پھر660 مرتبہ نادِ علی ؑ کا ورد کرے۔
اختتام: یَا اَبَا الْغَیْث اَغِثْنِیْ الْمُسْتِغِثِیْنَ یَا عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی اَدْرِکْنِیْ وَ امددنی فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمُ الرَّحِمِیْنَ 5 مرتبہ پڑھے اور اس سے پہلے660 مرتبہ نادِ علی ؑ کا ورد مکمل کرے۔ یہ چلہ اگر مؤکل کی حاضری کیلئے کرے گا تو ناد علی ؑ بامؤکل تعداد660مرتبہ ہوگی اور اگر نیت صرف اللہ تعالیٰ اور امیر المومنین مولائے مشکل کشاؑء کا قرب حاصل کرنا ہے تو ناد علی ؑ بلا مؤکل تعداد330مرتبہ 41یوم ورد کرے اگر کوئی شخص اس کا چلہ کرتا ہے تو پھر کبھی بھی کسی اور چلے کی ضرورت نہ رہے گی اور نہ ہی اس کا عامل کسی کا محتاج ہوگا جس کیلئے بھی دعا کرے گا وقت سے قبل ہی پوری ہو جائیگی۔دعوت سے پہلے نقش تکسیر ناد علی ؑ کسی سعد وقت مشک و زعفران سے لکھ کر عامل دائیں بازو کے ساتھ باندھے یہ بہت ضروری ہے۔ اس سے عمل بہت زیادہ پر تاثیر ہو جائے گا۔
پرہیز: اگر ناد علی ؑ کی دعوت دینا منظور ہو تو سب سے پہلے شاہ زنجانی صاحب سے باقاعدہ اجازت لیں اس کے بعد پرہیز جلالی و جمالی کریں ۔ صرف جو کی روٹی اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔ کپڑا ان سلا یعنی احرام کی شکل کا استعمال کریں اور کسی ایسے کمرے کو منتخب کریں کہ دوران عمل کوئی ڈسٹرب نہ کر سکے اور نہ ہی عامل کے علاوہ کوئی دوسرا انسان اُس کمرے میں جا سکے۔ نماز پنجگانہ اپنائے۔
فضیلت نادِ علی شریف
نادِ علی ؑ کی طرح نقوش ناد علی بھی بہت سریع التاثیر ہیں یہ دینی ودُنیاوی تمام مصائب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے بہت سریع التاثیر ہیں نادِعلی ؑ شریف کے ہزاروں فوائد ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے لیکن پھر بھی اس کے چند فوائد درج کر رہا ہوں۔
برائے حصولِ علم و حکمت:علم و حکمت کا مقام حاصل کرنے کیلئے ہر روز نماز فجر کے بعد ستر(70)مرتبہ قبلہ رو کھڑے ہو کر ورد کرنے سے علم و حکمت کا اعلیٰ مقام ملتا ہے۔
اسرارِ کشف:اسرار کشف کیلئے41یوم ہر نماز کے بعد (111) مرتبہ پڑھنے سے کشف کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
خاتمہ امراض کہنہ : اگر ایسا مرض ہو جس سے مریض کے علاوہ ڈاکٹر صاحبان بھی عاجز آچکے ہوں تو آب نیساں پر110 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور مریض کو وہ پانی پلائیں انشاء اللہ لا علاج مرض فوراً ختم ہوگا۔
سحر و جادو کے خاتمہ کیلئے : اگر کوئی شخص سحر و جادو میں مبتلا ہو اور کسی طریقہ سے بھی اس کا خاتمہ نظر نہ آتا ہو تو 5 (پانچ) کنوئوں کا پانی لا کر 70مرتبہ پڑھ کر دم کریں سحر و جادو کے زیر اثر آدمی کو پلائیں اور اس کے کمرے کے کونوں میں چھڑکیں تو انشاء اللہ ہر قسم کا سحر و جادو ختم ہوگا۔
نظر بد : اگر کسی کو بار بار نظر بد کی شکایت رہتی ہو تو تین دنوں میں 111 مرتبہ نادِ علی پڑھیں اور شیشے کے گلاس میں پانی پر دم کریں اور نظر بد لگنے والے کو پلائیں نقش مشک و زعفران سے لکھ کر اس کے گلے یا دائیں بازو کے ساتھ باندھیں۔
حصول دولت : دست غیب‘ حصول عزت و دولت و تمنا کیلئے روزانہ تا حصول99مرتبہ اس نیت سے ورد کریں۔ لیکن پابندی خاص یہ ہے کہ اس کا ذکر کسی سے نہ کریں وگرنہ عمل باطل ہو جائے گا۔ دوران عمل مشک و زعفران سے لکھا ہوا نقش پاس ہو۔
نجاتِ دشمن : اگر کوئی بلا وجہ تنگ و پریشان کرتا ہو اور اُس سے عزت و جان کا ڈر ہو اور اس کے علاوہ وسرے مسلمانوں کیلئے مہلک و خطرناک ثابت ہو اور اپنی اصلاح کی طرف دھیان نہ دیتا ہو تو کسی مسجد سے پاک مٹی لا کر اس پر 70مرتبہ نادِ علی پڑھے اور دشمن کے تمام برے افعال کے خاتمہ کا تصور کرے پھر مٹی پر دم کر کے دشمن کے گھر پھینک دے انشاء اللہ دشمن نیست و نابود ہوگااور دشمن وہ علاقہ چھوڑ جائیگا۔
دشمن دوست ہو : اگر دشمن کو نقصان پہنچائے بغیر اس کو دوست بنانا مقصود ہو تو ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ نادِ علی ؑ کا ورد کریں انشاء اللہ بہت جلد دشمن مطیع و فرمانبردار اور سرنگوں رہے گا۔ نقش کو لازمی پاس رکھیں۔
الزام تراشی سے بچنے کیلئے : اگر کسی پر ناجائز تہمت لگائی گئی ہو اور کسی طرح بھی کوئی اس کی بات کو اہمیت نہ دیتا ہو تمام بہتان باندھنے والوں کے منہ بند کرنے کیلئے نادِ علی ؑ روزانہ بعد از نمازِ عشاء40مرتبہ پڑھیں اس کا نقش پاس رکھ کر اگر ورد کرے گا تو ہمیشہ دشمنوں کے منہ بند رہیں گے۔
رنج و غم دور ہو : اگر کسی کو کوئی ایسا غم لگ جائے جو دن بدن بڑھتا رہے اور اس وجہ سے صحت گرتی جا رہی ہو دماغی امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو کھڑے ہو کر 110مرتبہ پڑھیں پھر سٹیل یا لوہے کے گلاس میں پانی بھریں اور کھڑے کھڑے ہی دم کریں پھر اس میں نقش جو کہ زعفران سے لکھا گیا ہو ڈالیں صبح نہار منہ روزانہ پئیں جتنا پانی پئیں اتنا ہی اُس میں اور ڈال دیں۔
فتح و نصرت کیلئے : ترقی اور اونچے عہدے پر فائز ہونے کیلئے تا حصولِ مقصد روزانہ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیں اور نقش کو لکھ کر اپنے گلے میں ڈال لیں۔
شان و شوکت کیلئے : شان و شوکت کیلئے روزانہ دس مرتبہ پڑھیں پہلے دن سے روز بروز پڑھنے کے ساتھ ساتھ عزت و جاہ میں اضافہ ہوتا چلا جائیگا۔
برائے حُب : مرد ہو یا عورت اگرجائز شادی کے خواہش مند ہوں لیکن مطلوب نہ مانتا ہو تو روزانہ ناد علی ؑ دس مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کر کے اپنے منہ پر پھیر لیا کریں اور نقش کو اپنے داہنے بازو کے ساتھ باندھیں انشاء اللہ مطلوب خود شادی کا پیغام بھیجے گا۔ لیکن ناجائز جگہ یہ عمل نہ کریں۔
زبان بندی : اگر کسی مرد و عورت کی خاطر خواہ زبان ضرورت سے زیادہ تیز چلتی ہو اور وہ اپنی زبان سے دوسروں کی عزت کو اُچھالتا ہو اور اس مقصد کو سامنے رکھ کر10 مرتبہ ورد کریں انشاء اللہ بہت جلد اس کی زبان بند ی ہو جائے گی اور وہ اپنی زبان کا غلط استعمال نہ کریگا۔
عداوت سے بچنے کیلئے: اگر کوئی مخالف بغض و عداوت کی بناء پر ہر طرح سے نقصان پہنچانے کیلئے سرگرداں ہو تو اس کو برے افعال سے باز رکھنے کیلئے روزانہ ہر فرض نماز کے بعد 5 مرتبہ پڑھ کر دشمن کا تصور کر کے اس پر دم کر دیا کریں۔ مخالف اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس جائے گا اور کسی پر کوئی حرف بھی نہ آئیگا۔





