Sherf e Moshtari by ZANJANI JANTRI

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/05/ramadan-kareem-1443-h-Poster.webp

سیّارہ مشتری جسے انگلش میں جیوپیٹر کہتے ہیں، فارسی میں برجیس ہے، سنسکرت میںبرہیست ہے۔ ماہرین نجوم کی اصطلاح میں اِسے گرو سیّارہ کہا جاتا ہے۔ یہ سیّارہ سست رفتار ہے، اس کا قطر 79000 ہزار میل ہے اور زمین سے بارہ گنا ہے۔ اس کی رفتار 9 گھنٹہ 55 منٹ ہے اور 4327 دنوں میں اپنی محوری گردش مکمل کرتا ہے، سورج سے اس کا فاصلہ سال کے عرصہ میں ہے۔ ایک برج میں اس کا قیام 13 ماہ ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم کے لوگ اس سیّارہ کی پوجا کیا کرتے تھے، ماہر جفر و نجوم کے نزدیک یہ سیّارہ روحانی قوت علم دین اور معرفت الٰہیہ دلانے والا ہے۔ اس کی سعادت سے خوشحالی، حصولِ مال، دولت، خوش نصیبی، عیش و عشرت، عزت، برکت، بخت کشائی، محبت، حب، تسخیر سلطنت، فتوحات، ناموری، خلقت پر بزرگی، سیّارہ مشتری میں روحانیت، جذبہ انسانیت، ترقی فراوانی، حصولِ علم، تسخیر خلق اور بھی مقاصد حل کیے جا سکتے ہیں اور ان خصوصی مقاصد کے لیے شرف مشتری کی لوح تیار کرتے ہیں۔ ستارہ مشتری کے خواص و افعال میں تفصیل سے لکھوں تو کتاب بن جائے گی۔ مختصراً یہ افزائش دوستی خلق، خوش قسمتی، تکمیل امید آرزو، حب، تسخیر، حصول دولت، روحانیت، جذبہ انسانیت، ترقی، فراوانی، رزق، رہائی از قید، چھٹکارا از مصائب و تفکرات، حصولِ علم، تاثیر تحریر، سیاسی استحکام، فتح یابی ہر مقابلہ، افادہ زمیندار، بانڈ کا انعام نکلنا، ویزہ، بیرونِ ملک سفر سے خوش بختی، خوشحال شادی، حفظ و امان، تحفظ از جادو و سحر ٹونہ، تحمل مزاجی، شفائے امراض، حصولِ اولاد، حوصلہ جرأت، تجاویز میں مشیت تاثیرات، خرید و فروخت، جائیداد میں نفع، فرحت و سکون قلب، سخاوت، تواضع، استحکام حکومت، قیام امن و بیع مال اس کے ادنیٰ اثرات میں سے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ستاروں میں ضرور خدا نے خاص تاثیر رکھی ہے، ورنہ ان کو مسخر کرنے کا فائدہ ہی کیا۔ نظامِ قدرت سے حصول خوش بختی کی قوی توقع رکھنے والوں کو گزشتہ 12 برس سے شرفِ مشتری کا انتظار تھا۔ دولت کے ستارہ مشتری کو دائرۃ البروج میں برج قوس اور برج حوت کا حاکم ہے، جو 12 برجوں کا دور 12 سال میں مکمل کر لیتا ہے، یعنی ہر برج میں 13 ماہ رہتا ہے، اس کا دن جمعرات، عدد 4 ہے۔
ستارہ مشتری کے متعلقہ روزگار اور کام
روپیہ پیسہ کا لین دین، بڑے بڑے کاروبار، کپڑے کا کام، اسٹاک و شیئرز، وکیل، اُستاد، پروفیسر، فلم انڈسٹری، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سرکس، کلرکی، درزی، مچھلی کا ڈیلر، عملیات والے لوگ، روحانیت۔
ستارے کا حلیہ
فراخ چشم، اونچی ناک، باریک لب، گول چہرہ، فربہ جسم، سیاہ چشم، فراخ پیشانی، بڑا سر، کشادہ آبرو، بلند قد، بڑے دانت، سر پر زخم یا پھر جلنے کا نشان، لمبے بال، بھاری جسم، خوش آواز، سرخ بال۔
ستارے کے منسوبہ امراض
دردِ سر، یرقان، درد دانت، زکام، چکر آنا، تپ صفراوی، بواسیر، اسہال، سوزش، اعصاب، تپ، قے، امراض بلغم، درد ناف، درد جگر و گردہ، لقوہ تشنج، خرابی جگر۔
ستارے کی منسوبہ غذائیں
دال، چاول، بیسنی روٹی، دودھ، مچھلی، دہی، مربہ سیب، پیاز، نخود، فرنی، بریانی، یخنی، پلائو، گندم کی روٹی، نرم حلوہ پوری، گوشت مرغ، مصری شکر، ناشپاتی۔
بخور مشتری
حب الغار، صندل سرخ، ناگر موتھا، عود، عنبر، جدوار۔
موافق نگینہ:  پکھراج، یاقوت، سنگ یشب، لاجورد

دال چنا، کپڑا سنہری، شکر، زرد چوب، نمک زرد، عقیق زرد، بیحہ جانوران، برنگ زرد وغیرہ۔ اسم اعظم کا وِرد کریں، اسم اعظم دفع نحوست مشتری درج ذیل ہے:
یَا کَبِیْرُ یَا مُتعَالُ = 773
عملیات میں خیال کیا جاتا ہے رجال الغیب کا سو جب عمل کرنے بیٹھیں تو اُن کی طرف منہ کر کے سلام کریں (السلام علیکم یا رجال الغیب) اور پھر ان کی طرف پشت کر کے عمل تحریر کریں۔ ذیل میں ہے، کن تاریخوں میں یہ کس سمت ہوتے ہیں:
مشتری سعد حالت میں ہو تو
تمام مذہبی معاملات، درس گاہیں، غیر ملکی سفر، کھیل، قانونی معاملات، اولاد و زوجہ کا سکھ ملے، دولت میں بہت اضافہ ہو، عزت و مرتبہ میں اضافہ ہو، حاکم وقت سے فائدہ ملے، نیک کاموں کی طرف رغبت زیادہ ہو، مذہب سے لگائو زیادہ رکھے، صاحب مال و جائیداد ہو، زمین و جائیداد معاملات میں کامیابی ملے، خاندان میں عزت و مقام میں اضافہ ہو، غیر ملکی سفر میں کامیابی، عالم فاضل ہو، طبیعت فیض ہو، دولت کی فراوانی ہو، صحت اچھی ہو، حکومت سے فائدہ ملے، ازدواجی خوشی ملے، نوکری یا تجارت میں ترقی ہو، اولاد خصوصاً لڑکا پیدا ہو، علم میں اضافہ ہو، دن دگنی رات چوگنی ترقی ملے، غرض ہر طرح کا آسان ہو۔
مشتری نحس حالت میں ہو تو
کاروباری نقصان، مال و زر میں نقصان، حاکم وقت سے خطرہ، اولاد و زوجہ سے تکلیف ہو یا پھر ان میں سے کسی کی موت واقع ہو، بیوی سے لڑائی جھگڑا ہو، کینسر یا پھر جگر کے امراض پیدا ہوں، بدنامی ہو، معاشرے میں بے عزت و کم مرتبہ ہو، فضول خرچی کرواتا ہے، خود بین، عیاش، بلیک مارکیٹ، رشوت خور بناتا ہے، نقل مکانی کرنی پڑے، مذہب کے خلاف خیالات پیدا ہوں، جھوٹی محبت، کند ذہن، بے عقل اور ذہنی پریشانی و تکالیف کی شکایت رہیں، عزیز و اقارب رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہے اور اختلافات پیدا ہوں، کاروبار میں رکاوٹ، پیشانی اور التواء پید اہوں۔
جدول رجال الغیب

image 11
image 13
image 14

برجوں میں مشتری کے اثرات
زائچہ میں مشتری کے 12 برجوں میں جو اثرات ہوتے ہیں، درج ہیں:
مشتری برج حمل میں ہو تو: بڑا عقل مند او رذہن ہو گا، خوش شکل اور خوش قسمت ہو گا، مختلف علوم جاننے والا ہو گا، زوجہ اولاد کا سکھ نصیب ہو گا، حاکم وقت سے بہت فائدہ اُٹھائے گا، کئی آدمی ماتحت ہوں گے، دشمنوں پر غالب رہے گا، عیش پرست اور عیاش طبیعت کا مالک ہو گا، اچھی گفتگو کرنے والاہو گا، امیدوں میں اکثر کامیابی ہو گی۔
مشتری برج ثور میں ہو تو: مال و دولت واجبی سی ہو، غیر ممالک میں رہائش اختیار کرے گا، دولت کا نقصان کرنے والاہو گا، دشمنی بہت رکھے، جسمانی صحت بھی کافی خراب رہے گی، آرام و سکون کے مواقع بہت کم ملیں گے، دشمنوں کا خوف رہے گا، البتہ مزاج کا نرم ہو گا، محنت سے دولت کمائے گا، حلقہ احباب بھی وسیع ہو گا۔
مشتری برج جوزا میں ہو تو: نزدیکی سفر میں نقصان اُٹھائے، اپنی ذات کا اور اپنے بہن بھائیوں کا دشمن ہو گا، زوجہ سے ناراضگی رکھے گا، مال و دولت کا نقصان اُٹھانے والاہو گا، امیدوں میں اکثر ناکامی دیکھے گا، والد سے علیحدگی رکھے گا، دوستوں سے عداوت رکھے، ہمسایہ کے حق میں اچھا نہ ہو گا۔
مشتری برج سرطان میں ہو تو: بہت دولت مند، صاحب علم و عقل کا مالک، اعلیٰ تعلیم یافتہ، والدین کے حق میں بہت اچھا ہو گا، زمین و جائیداد سے فائدہ کثیر اُٹھانے والاہو گا، زرعی زمین بہت رکھے گا، عالی شان مکان بنائے گا، لوگوں میں عزت و مرتبہ کا مالک ہو گا، جس کام کو کرے گا، کامیابی اُٹھائے گا، دنیاوی آسائش و آرام میسر آئے، متعدد گاڑیوں کا مالک ہو گا، دشمنوں پر غالب رہے، زندگی کے اختتام تک خوش و خرم رہے گا۔
مشتری برج اسد میں ہو تو: صاحب عزت و مرتبہ کا مالک ہو گا، دولت کثیر تعداد میں پیدا کرے گا، اولاد کا سکھ اُٹھائے، راہ چلتے دولت ملنے سے امیر ہو گا، عشق میں کامیابی ملے، بڑا فیاض اور سخی طبیعت کا ملک ہو گا، زوجہ اور بھائیوں کا سکھ لے، غریب پرور اور ہمدرد ہو گا، دشمنوں پر غالب رہے، بڑی جائیداد کا مالک ہو گا، صاحب علم ہو۔
مشتری برج سنبلہ میں ہو تو: سفر بہت درپیش ہوں گے، نیچ قوم کے افراد سے تعلقات زیادہ رکھے گا، جھگڑالو طبیعت کا مالک ہو گا، اولاد کا سکھ نصیب نہ ہو گا، جواء و لاٹری میں دولت کو ضائع کرنے والاہو گا، عورتوں پر مال و دولت خرچ کرنے والاہو گا، امراض میں اکثر مبتلا رہا کرے گا۔
مشتری برج میزان میں ہو تو: مشتری زائچہ میزان میں برج کا ہو کر پڑا ہو تو صاحب زائچہ کو زوجہ شریک کاروبار کا سکھ ملے گا، بڑا متقی و پرہیز گار ہو گا، شادی اپنی مرضی کے مطابق ہو گی، لڑائی جھگڑے کا ماہر ہو، مقدمات میں اکثر کامیابی ہو گی، دشمنوں پر غالب رہے گا، نیک لوگوں سے تعلقات رکھے گا، امراض سے حفاظت رہے گی، مختلف علوم جاننے والاہو گا، مقدس مقامات کی زیارت نصیب ہو۔
مشتری برج عقرب میں ہو تو: روپیہ پیسہ کافی پیدا کرے، بھائیوں سے وراثت کے معاملے میں جھگڑا پیدا ہو گا، کمزور جسم کا مالک ہو گا، فضول خرچی بہت کرے گا، دھوکہ اور فریب کرنے میں بہت ہوشیار ہو گا، زندگی میں اکثر تکلیف و پریشانی دیکھنے والاہو گا، امیدوں میں زیادہ تر ناکامی اُٹھائے گا، چوری کا خطرہ ہے، زہر خوردنی سے موت واقع ہو گی، سفر میں نقصان اُٹھائیں۔
مشتری برج قوس میں ہو تو: زائچہ میں مشتری برج قوس میں ہونے کی وجہ سے صاحب زائچہ خوش شکل، خوش لباس اور معاشرے میں عزت و مرتبہ۔
مشتری برج جدی میں ہو تو: برج جدی کا مشتری میں ہو تو اس کی وجہ سے کم عقل، کند ذہن اور بے وقوف ہو گا، معاشرے میں بے عزت، بے رعب ہو گا، زبان کا جھوٹا اور لڑائی جھگڑا کرنے والاہو، لوگوں کی نظروں  میں حقیر ہو، دوسروں کے ماتحت زندگی بسر کرنے والاہو گا، غصہ در اور مریض اور دکھی ہو، غیر ملکی سفر سے نقصان اُٹھائے گا، امیدوں میں ناکامی ہو، والدین کے حق میں اچھا نہیں ہو گا، والدین کو بدنام کرنے والاہو گا، عزیزوں اور رشتہ داروں سے تعلقات خراب رکھے گا، دوستوں کے حق میں بھی اچھا نہ ہو گا۔
مشتری برج دلو میں ہو تو: بڑا عقل مند اور سمجھدار ہو گا، مختلف علوم کا ماہر ہو، امیدوں میں کامیابی ہو، دوستوں سے فائدہ اُٹھائے، وسیع حلقہ احباب ہو، بھائیوں کے حق میں اچھا ہو، والدین کو فائدہ پہنچائے، البتہ

بیماری سے کچھ تکلیف اُٹھائے، بے مروت اور کچھ خود غرض بھی ہو گا، سوشل تعلقات بہت ہوں، خرید و فروخت میں فائدہ اُٹھائے گی۔
مشتری برج حوت میں ہو تو: زندگی میں آسودہ حال رہے اور دولت کا سکھ پائے گا، مشکل مسائل کو بھی فوراً حل کرنے والاہو، لوگوں کو فائدہ پہنچائے، مقدمات ہو، سخی اور فیاض طبیعت کا مالک ہو گا، خوش مزاج اور خوش شکل ہو گا، کافی زرعی اراضی اور جائیداد و پراپرٹی کا مالک ہو، دشمنوں پر غالب ہو گا، عزت و مقام حاصل ہو گا، خرید و فروخت کے کاموں میں فائدہ اُٹھانے والاہو گا، خفیہ دشمن بہت ہوں البتہ وہ کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے۔
لوح شرفِ مشتری کے نقش کی خانہ پُری
وہ شرف جس کا ہر فرد اور عاملین کو انتظار تھا، 12 سال سے (دولت، غناء، انعامی بانڈز کا چانس، خوشحالی، فراخی رزق، تسخیر افسران، صحت، عزت، برکت) ان تمام مقاصد کو حل کریں، لوح مشتری 2013ء سے جس کا موقع 12 سال بعد آیا ہے۔
اس قدر دماغ سوزی اور علمی تحقیق کے بعد شرف مشتری کے موقع پر تیار ہونے والی یہ لوح مرتب ہوئی، جس کو شرف مشتری میں تیار کیا جائے گا۔ نقش ذوالکتابت آیت کے 16 خانے ایک طرف سے پُر ہوں گے، کل 80 خانے پُر کر لیں۔
قرآن مقدس میں سورۃ توبہ کی آیات نمبر 128، لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ماعنتم حریص علیکم باالمؤمنین رؤف رحیم۔ اعداد: 2898
سورۃ یٰسین آیت نمبر 85۔ سلٰم قولا من رب رحیم۔ اعداد: 817
سورۃ نور، آیت نمبر 33۔ یغنیھم اللہ من فضلہ۔ اعداد: 2186
سورۃ بقرہ، آیت نمبر 32۔ واللہ یرزق من یشاء بغیر حساب۔ اعداد: 2074
حروف مقطعات: المص، طسم۔ اعداد:  270
اول نام معہ والدہ معہ مقصد: منور حسین بن فاطمہ بی تسخیر خلق عزت برکت ہو۔
دوئم: مقصد۔ یا الشغیغائیل رزق مال دولت لائو۔

image 16

خانہ 8 میں نام معہ والدہ مقصد تحریر کریں، منور حسین بن نور بی تسخیر خلق عزت برکت ہو۔ خانہ نمبر 9 میں مقصد یا الشغیغائیل رزق مال و دولت لائو تحریر کریں۔

image 18

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

Get your personal Horoscope

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png