Haroof-e-Sawamat ke Mouklat BY ZANJANI JANTRI

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/09/Brown-and-Pink-Modern-Seasonal-Cosmetics-Sale-Instagram-Post-3.webp

حروف صوامت کے مؤکلات کا تذکرہ اس لئے ضروری خیال کیا گیاتاکہ عاملین جو عمل بنائیں وہ پڑھتے وقت ان مؤکلات سے کام لے سکیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ اب میں ترتیب وار ان کے مؤکلات کا تذکرہ کروں گا۔ نقشہ کو ذہن میں رکھیں۔

image 5

image 6

اگر آپ نے اس نقشہ کو ذہن نشین کر لیا تو آپ کے لئے حروف صوامت سے اعمال ترتیب دینا بالکل آسان ہو جائے گا۔ دوسرے اگر آپ ورد کے طور پر روزانہ صرف 13 بار ان مؤکلات کے ناموں کو پڑھنے کا اہتمام کرلیں تو یہ تمام مؤکلات آپ کے دوست بن جائیں گے اور بغیر چلّہ کشی کے آپ صرف ان کے نام لے کر کوئی کام ان کے سپرد کریں گے تووہ آپ کے ہر جائز کام اللہ کے حکم سے کر دیا کریں گے۔ یہاں میں یہ عرص کر دوں کہ اگر حروف صوامت کے اعداد جو 543 ہیں ان میں نام سائل مع والدہ کے اعداد اور مقصد کے اعداد جمع کرکے نقش مثلث بنا کر نقش کے نیچے ان تمام مؤکلات کے نام لکھ کر نقش کو عناصر کے لحاظ سے استعمال کریں تو انشاء اللہ فوراً کام ہوگا۔
حروف صوامت کا تعلق حروف نورانی سے
ابجد کے اٹھائیس حروف میں سے 14 حروف نورانی ہیں اور 14 ہی ظلماتی۔ نورانی حروف میں سے صرف 3 حروف یعنی (ی ق ن) ایسے ہیں جو بانقطہ ہیں باقی گیارہ حروف کا تعلق حروف صوامت سے ہے۔ اس بات سے یہ اندازہ کرنا کچھ مشکل نہیں کہ حروف صوامت کی کتنی اہمیت ہے۔ اب اگر ہم ان رووحانی حروف کو لے کران کو اعمال خیر و شر میں استعمال کرنا چاہیں تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ان 11 حروف کے عدد رقمی جو 533 بنتے ہیں ان اعداد میں طالب اور مطلوب کے اعداد مع نام والدہ شامل کرکے مقصد کے مطابق اللہ کا نام لیں اور اس کے عدد بھی ان اعداد میں جمع کرلیں۔ اب ان تینوں اقسام کے اعداد کے مجموعہ سے نقش مثلث بنا کر عنصری ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
مثلاً ہم عبدالرحمٰن ابن فاطمہ کےلئے کشائش رزق کے لئے نقش بنانا ہے تو اس کے لئے سب سے پہلے حروف کے اعداد 533 لئے۔ اس کے بعد سائل کے نام مع والدہ کے اعداد لئے جو 540 بنتے ہیں۔ اس میں اللہ کے نام یا رزاق کے اعداد 308 لئے ان تینوں اعداد کا مجموعہ 1381 ہے۔ حسب قاعدہ اس سے 12 قانون کے عدد نفی کئے تو باقی 1369 بچے۔ ان کو 3 پر تقسیم کیا تو حاصل قسمت 456 آیا اور باقی بچا ایک ۔ یہ کسر ہے اس لئے خانہ 7 میں ایک کا اضافہ کریں گے۔ چونکہ یہ نقش کشائش رزق کے لئے ہے اس لئے اس نقش کو بادی چال سے لکھیں گے۔ یہ نقش دو عدد لکھے جائیں گے۔ ایک سائل اپنے پاس رکھے گا اور دوسرا کسی پھلدار درخت کے ساتھ باندھ دے گا تاکہ ہوا سے ہلتا رہے اور کسی نماز کے بعد اسم یا رزاق کو مجموعہ کے اعداد کے مطابق یعنی 1381 بار روزانہ پڑھے۔ انشاء اللہ ہفتہ کے اندر سائل کو خود معلوم ہو جائے گا کہ اس کے رزق میں کتنی برکت ہوگئی ہے نقش درج ذیل ہے۔

image 8


اسی طرح اگر ہم بغض، جدائی، نفرت یا بندش کے نقش بنائیں گے تو ان حروف کے اعداد یعنی 533 میں دیگر دو قسم کے اعداد شامل کرکے نقش مثلث بنائیں گے اور آتشی چال مقلوبی سے لکھیں گے۔ مثلاً ہم نے زید ابن سکینہ اور زہرہ بنت افشاں کے درمیان جدائی کے لئے نقش بنانا ہے تو ان چاروں ناموں کے مع والدہ کے اعداد لے کر ان میں آیت بغض کے عدد شامل کرکے نقش بنائیں گے۔
سورۃ مائدہ کی آیت بغض یہ ہے۔
وَ اَلْقیْنَا بَیْنَھُمُ الْعَدَاوَۃَ وَ الْبَغُضَاءَ اِلٰی یَوْمَ القِیَامَۃَ عدد اس کے 3337 ہیں۔ حروف کے اعداد 533 چاروں ناموں کے اعداد 815 اور آیت کے اعداد 3337 کا مجموعہ 4685 بنا۔ اس مجموعہ میں سے 12 قانون کے نفی کئے تو باقی 4673 بچے۔ ان اعداد کو 3 پر تقسیم کیا تو حاصل قسمت 1557 آیا اور باقی 2 کسر کے بچے اس لئے خانہ 4 میں ایک کا اضافہ کریں گے۔ نقش آتشی چال سے پُر کیا گیا ہے اور چال بھی دی گئی ہے۔

image 9

یہ ایک ایسا راز ہے جسے عامل کسی پر ظاہر نہیں کرتے کیونکہ نقش بنانے کے بعد اگر اس کا طریقہ استعمال نہ بتایا جائے تو نقش بیکار ہے۔ چونکہ مندرجہ بالا نقش بغض و عداوت و جدائی کے لئے ہے اور مقلوبی آتشی چال سے لکھا گیا ہے اس لئے جن کے لئے یہ نقش بنایا گیا ہے جب اس نقش کو گرمی پہنچائی جائے گی تو ویسے ہی ان کے درمیان غصہ اور ایسے جذبات پیدا ہوں گے جن سے یہ آپس میں لڑائی جھگڑا کریں گے اور ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے۔ اسی طرح عامل نورانی حروف کے اعداد کو استعمال کرکے اپنی مرضی کے مطابق اعمال خیر و شر بنا کر سائل کو دے سکتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ لازمی شرط یہ ہے کہ قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھا جائے۔ یعنی نقش لکھتے وقت خاموش رہیں۔ بخورات اور صدقہ متعلقہ ستارے کا جس میں یہ نقش لکھا جائے گا سائل کو بتا دیا جائے اور اس سے مہیا کرایا جائے تاکہ نقش فوری کام کرے۔
عمل خیر و شر کے لئے نقش نیک ساعت میں سیدھی چال سے لکھا جائے اور عمل شر و بندش کیلئے زحل، مریخ یا عطارد کی ساعت میں لکھا جائے۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ سائل وہی تیار کر سکتا ہے جس نے حروف صوامت کی زکوٰۃ باقاعدہ ادا کی ہے۔ فرض کریں کہ کسی آدمی نے زکوٰۃ نہیں ادا کی اور اسے فوری عمل کی ضرورت پیش آگئی ہے اور حروف صوامت کی زکوٰۃ کے لئے چاند گرہن یا سورج گرہن کا وقت مقرر ہے اور یہ وقت جلد نہیں آرہا تو عامل یہ کرے کہ پہلے ان حروف کی متعلقہ منازل قمر میں سے کسی منزل میں بھی حروف صوامت کو 543 بار شرائط کے ساتھ لکھ کر نقش تیار کر سکتا ہے لیکن یہ زکوٰۃ صرف ایک بار کام کرے گی۔ البتہ اگر ہر ماہ یہ حروف جن جن منازل قمر سے وابستہ ہیں ان میں اس حرف کو 543 بار لکھتا رہے اورپھر جب چاند گرہن یا سورج گرہن آئے تو تجدید عمل کرتا رہے تو اس طرح 13 سال میں ان حروف کی زکوٰۃ کبیر ادا ہو جائے گی۔ عام حالت میں صرف روزانہ 13 بار لکھنے کا معمول بنا لے تو عمل قبضہ میں رہے گا۔
حروف صوامت کا تعلق کلمہ طیبہ سے
یہ ایک قدرت کا راز ہے کہ کلمہ طیبہ کے اندر کوئی حرف نقطہ والا نہیں ہے۔ اس کلمہ شریف میں جتنے حروف ہیں ان سب کا تعلق حروف صوامت سے ہے۔ یہ کلمہ طیبہ جو ’’ل‘‘ سے شروع ہو کر ’’ہ‘‘ پر ختم ہوتا ہے اس کے کل اعداد 619 ہیں۔ جس کا مفرد عدد 7 بنتا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پوری کائنات کا نظام چلانے کے لئے جو غیبی قوانین مقرر کئے ہیں ان کے اندر عدد سات کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے۔ کیونکہ زمینیں سات ہیں، آسمان بھی سات ہیں اور بڑے بڑے ستارے بھی سات ہی ہیں، ہفتہ کے دن بھی سات ہیں جن کی میزان 28= 4×7 بنتی ہے اور ابجد کے حروف کی تعداد بھی 28 ہی ہے۔ ان حروف کے اندر 13 صوامت کے ہیں جن کا مفرد عدد4 بنتا ہے۔ اب اگر 28 کو 4 پر تقسیم کیا جائے تو جواب 7 آئے گا۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمارا کلمہ طیبہ جس کے اندر کوئی حرف نقطہ والا نہیں ہے ایک لحاظ سے حروف صوامت ہی کی باز گشت ہے۔
اب اگر ہم اس کلمہ پاک کو جس کے عدد 619 ہیں حروف صوامت کی تعداد یعنی 13 سے ضرب دے کر دیکھیں تو ہمیں 8047 اعداد حاصل ہوتے ہیں جن کا مفرد عدد ایک بنتا ہے جو حروف (ا) الف یعنی اسم ذات کا پہلا حرف ہے اور اس کا عدد بھی ایک ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ کلمہ طیبہ خالص توحید ہے اسے ہم اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ کلمہ شریف اگر کوئی آدمی اس کے اعداد کے مطابق جو 619 ہیں پڑھے یا اس کا نقش مثلث بنا کر اپنے پاس رکھے تو اسے دین اور دُنیا دونوں حاصل ہوں گی۔ یہ نقش چونکہ فتوحات کیلئے ہے اس لئے بادی چال سے لکھا جائے گا۔

image 10


یہ نقش قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے جس کو لکھ کر دیں گے اور کلمہ طیبہ اس کے اعداد کے مطابق یعنی 619 بار پڑھنے کے لئے بتائیں گے تو اس آدمی کو جس کے پاس یہ نقش ہوگا فتوحات غیبی حاصل ہوں گی۔ یہ نقش آپ یوں بھی بنا سکتے ہیں جو زیادہ مؤثر ہوگا یعنی کلمہ شریف کے اعداد 619 میں نام سائل مع والدہ کے اعداد کو جمع کرکے حسب قاعدہ نقش مثلث بنا کردیں اور مقصد کے مطابق چال سے لکھیں اور نقش کے نیچے وہ مقصد لکھ کردیں۔ سائل کو فائدہ ہوگا۔ ساتھ میں اسے یہ بھی بتائیں کہ وہ روزانہ کلمہ طیبہ 619 بار پڑھتا رہے۔
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ عمل کرنے کی توفیق دے اور اس عمل کی برکت سے اسے فلاح دارین حاصل ہو آمین۔ ایک بات اور عرض کر دوں کہ اس کلمہ شریف سے ہمیشہ عمل خیر ترتیب دیں۔ عمل شر یا بندش وغیرہ میں استعمال میں نہ لائیں ورنہ گناہ عظیم ہوگا۔
خلاف پیغمبر کسے راہ گزید
کہ ہرگز بمنزل نخواہد رسید

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

Get your personal Horoscope

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png