Aalmi Or Siyasi Halaat by ZANJANI JANTRI

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/09/Aina-e-Qismat-September-2025.webp

بین الاقوامی حکمرانوں کے حکمرانوں سے عمدہ روابط سیاسی پارٹیاںآئندہ لائحہ عمل کیلئے جلسے جلوس سیاسی کنونشن ،ایک سوشل سماجی و سیاسی دور کا آغاز ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

20 اکتوبر 2025ء تا 20 دسمبر 2025ء دور زہرہ:۔ سالانہ ورش پھل میں ستارہ زہرہ ساتویں، بارہویں جبکہ زائچہ پاکستان میں طالع چھٹے کا حاکم ستارہ زہرہ نئے زائچہ پاکستان کے طالع کا حاکم ہے۔ اس ستارہ سے وابستہ منسوبات کی ملک و ملت کیلئے خاص اہمیت ہے۔ ستارہ زہرہ 02 نومبر تا 26 نومبر 2025ء عروج یافتہ رہیگا۔ ان سبھی مشترکہ ایام میں اندرون ملک سوشل سماجی سیاسی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ اندرون ملک رشتے ناطوں کے طے ہونے اور شادیوں کا رجحان بھی غالب رہے۔ تفریحی مقامات میں اضافہ عام عوام میں سیاحت سفر کا رجحان بڑھے عوام کو ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے سرکاری نجی ادارے بشمول بینکنگ نئی کمرشل پروڈاکٹ کو متعارف و ترجیحات دیں۔

image 1

سیاسی نجوم میں نومبر کا مہینہ خاصہ سیاسی متحرک مہینہ دکھائی دیتا ہے۔ زائچہ پاکستان میں یکم نومبر شرف یافتہ ستارہ مشتری برج سرطان اور ستارہ زحل برج حوت میں تثلیث بننے سے اہم سیاسی شخصیات اور اداروں کو سیاسی توازن قائم رکھنے کیلئے با اثر دانشور ملکی تھینک ٹینک افراد کو جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کی ضرورت پر زور دینا ہوگا۔

زائچہ فُل مون:۔طالع برج ثور زائچہ پاکستان کی طرح فل مون 10 درجہ 51 دقیقے شمس و قمر چھٹے بارہویں مقیم تاہم تیسرے چوتھے کے مالکان ہونے کے سبب ذرائع مواصلات اندرون ملک ریلوے ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری، سیلاب و دیگر ناگہانی آفات سے تحفظ کیلئے صوبائی حکومتیں مرکز کے تعاون سے مستقبل کی موثر منصوبہ بندی کر سکیں گی۔ طالع چھٹے مشترکہ حاکم زہرہ چھٹے سروسز کے گھر ہونے سے مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں جدید عسکری نظام سے لیس کیا جائیگا۔ ملکی انتظامی اداروں میں نئے تقرر و تبادلے نیوی، بحری اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ انہیں مراعات اور ترقیاں دی جائیں۔ بارہ سال بعد سعد اکبر ستارہ مشتری تیسرے رہتے ہوئے 9,7,3 اور گیارہویں گھروں کو سعد ناظر ہونے سے پاک فضائوں سے حرم پاک کی فضائوں تک ائیر فورس مسلسل معطر ہوتی رہیگی۔ بین الاقوامی خارجہ تعلقات عزت و توقیر میں اضافہ حکومت عوام سے کئے گئے کئی ایک وعدے پورے کرے گی ممبران پارلیمانی جمہوری نقائص دور کرکے سیاسی افہام و تفہیم میں بہتری لانے میں کوشاں رہیں گے۔ بارہویں نحس گھر کا حاکم مریخ ساتویں اپنے ہی ثانوی برج عقرب میں ہمراہ عطارد ہونے عالمی تنازعات عالمی جنگوں میں شمولیت بلواسطہ یا بلاواسطہ ممکن ہو سکتی ہے۔ عالمی امن یا UNO مشن کے لئے پاک افواج کی خدمات مستعار لی جائیں گی۔ خارجہ عسکری فیصلے اور پسنی کی بندرگاہ امریکہ کو تجارتی مقاصد پر دینے کے لئے دوست ممالک کے تحفظات اُجاگر ہوں اندرون ملک تجارتی سرگرمیاں بڑھیں سٹاک شیئرز میں استحکام و بہتری آئیگی تاجروں کو مراعات دینے اور انکی حوصلہ افزائی سے مستقبل قریب میں برآمدات (ایکسپورٹ) بڑھے گی۔
زائچہ نیو مون:۔قران شمس و قمر گیارہویں پارلیمانی سرگرمیوں میں تبدیلی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ حکومت کے پیش کردہ نئے قوانین کی منظوری کیلئے ممبران پارلیمان آپس میں تقسیم رہیں نئے بل مشترکہ طور سے پاس کرانے آسان نہ ہونگے۔ حکومت وقت اہم صدارتی آرڈینس جاری کر سکتی ہے۔ طالع برج جدی کا حاکم زحل تیسرے رجعت یافتہ ابتداء درجات پر ہونے سے 9,5,3 اور 12ویں گھروں کو ناظر ادھر سعد اکبر ستارہ مشتری شرف یافتہ ساتویں رہتے ہوئے طالع 7,3اور گیارہویں گھروں کو ناظر اور بیت العزت دسویں ستارہ زہرہ اپنے ذاتی گھر ملاویا یوگ ملکی عزت و وقار میں اضافہ بین الاقوامی حکمرانوں کے حکمرانوں سے عمدہ روابط سیاسی پارٹیاں اپنے آئندہ لائحہ عمل کے لئے جلسے جلوس سیاسی کنونشن کرانے اور اپنی سیاسی ساکھ کو بہتر اور بحال کرنے میں مصروف عمل رہیں۔ اندرون ملک سیاسی خوش کُن حالات بنانے کیلئے اہم شخصیات متحرک رہیں۔خصوصاً شادی کی تقریبات میں اضافہ اوتاد میں مشتری زہرہ کی موجودگی ایک نئے سوشل سماجی و سیاسی دور کا آغاز ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ مضبوط ادارے سیاسی لوگوں میں افہام و تفہیم بھی کرا سکیں گے۔ چوتھے ساتویں کے مشترکہ حاکم مریخ کی گیارہویں پارلیمانی گھر میں ہونے سے ممبران پارلیمنٹ ایک دوسرے پر سخت تنقید کریں اور سیاسی لوگ حکومت گرائے جانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہیں خفیہ عناصر پارلیمانی حلقوں کو درہم برہم کر سکتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں اور سیاسی پارٹیاں آپس میں بھی فرینڈلی گھتم گتھا ہوں۔ سیاسی پارٹیوں میں پھوٹ نومبر سے سیاسی اُلٹ پلٹ کا آغاز شروع ہو جائیگا۔

قمر در عقرب

بحساب یونانی اس نحس وقت کی ابتداء 18 نومبر 02 بجکر 44منٹ، اور خاتمہ 20نومبر15بجکر25منٹ پر ہوگا۔
جبکہ بحساب ویدک دوسری بار ابتداء 20 نومبر03 بجکر 43منٹ، اور خاتمہ22 نومبر 16 بجکر 16 منٹ پر ہوگا۔

اس دوران آئمہ معصومینؑ کے نزدیک کوئی بھی نیا کام شادی بیاہ نئے کام کا آغاز کرنا بے برکتی کا باعث بنتا ہے۔

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

Get your personal Horoscope

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png