تسدیس زہرہ زحل:۔ اس سعد وقت کی ابتداء 05 جولائی15 بجکر 45 منٹ مکمل نظر06 جولائی 13 بجکر 42منٹ جبکہ خاتمہ نظر 07 جولائی 11 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔ برائے حل المشکلات ہر قسم نقش نادِ علیؑ باپرہیز بنا کر پاس رکھنا نیک رہے۔
تسدیس عطارد زہرہ:۔ اس سعد وقت کی ابتداء 17 جولائی 21 بجکر 18 منٹ مکمل نظر 18 جولائی 18 بجکر 36 منٹ جبکہ خاتمہ نظر 19 جولائی 14 بجکر 38 منٹ پر ہوگا۔ برائے محبت اور تسخیر خلائق نقش سورۃ یوسف باپرہیز بنا کر پاس رکھنا نیک رہے۔
تربیع زہرہ مریخ:۔ اس نحس وقت کی ابتداء 21 جولائی 16 بجکر 38 منٹ مکمل نظر 23 جولائی 13 بجکر 22 منٹ جبکہ خاتمہ نظر 25 جولائی 10 بجکر 02 منٹ پر ہوگا۔ حاسدین کو زیر کرنے اور عداوت کیلئے اشد ضروری ہو تو نقش سورۃ الہب کو احاطہ قبور میں دفنائیں ناجائز ہرگز نہ کریں۔
تثلیث شمس زحل:۔ اس سعد وقت کی ابتداء 23 جولائی 15 بجکر 44 منٹ مکمل نظر 24 جولائی 16 بجکر 23 منٹ جبکہ خاتمہ نظر 25 جولائی16 بجکر 49 منٹ پر ہوگا۔ برائے طلب حاجات اور ترقی روزگارکے حصول کیلئے سورۃ القدر کے خالی البطن نقش کو باپرہیز بنا کر پاس رکھیں۔







