حمل
آپکا حاکم ستارہ مریخ تمام ماہ چوتھے ہبوطی برج رہتے ہوئے کمزور قوت فیصلہ جبکہ ہر طرح کے اقدامات اور فیصلوں سے پہلے مشاورت لازمی کریں بصورت دیگر پریشانی کا سبب بنے۔ لیکن اس ماہ سعد اکبر ستارہ مشتری دوسرے خانہ مال سے تبدیلی برج کے سبب تیسرے بیت الاقرباء میں آجانے سے نویں کو ساتویں ناظر رہے تو نصیب یاوری کر جائے کئی ایک رُکے ہوئے کام پایہ تکمیل تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ بیرون ِ ملک روحانی سفر کیلئے بھی اسباب مہیا ہوں۔ 19,18 مئی مریخ عطارد تربیع جلد بازی بحث و تکرار سوائے پریشانی کے کچھ نہ دلائے لہٰذا احتیاط برتیں اور وقفہ وقفہ سے صدقات لازمی دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔ 23,22 مئی مریخ زہرہ تثلیث تخلیقی اور رومانوی رجحانات و مشاغل میں اضافہ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی اور دوسروں سے ملکر کام کرنے کی خواہش پر عمل کرسکیں۔
پہلا ہفتہ: اہم امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروباری امور میں توجہ اور سنجیدگی اختیار کریں۔ اچانک کسی مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جس سے کام میں سستی آئیگی۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی‘ صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے ساتھ سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔ دوستی اور رومانس بدلنے کا امکان ہے۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں۔
دوسرا ہفتہ: کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ شادی کے خواہاں غیر شادی شدہ افراد کی بات آگے بڑھ سکے گی۔ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ جذباتی امور میں محتاط رہیں۔ دوسروں سے اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ٹھوس سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ باتوں سے زیادہ عملی کام پر دھیان دیں۔حسب توفیق صدقہ خیرات بھی دیں۔
تیسرا ہفتہ: خیالات میں جدت آئے گی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔ خاندانی اجتماعی محفل سے لطف اندوز ہوں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بحال ہوں گے۔ تعلیمی امور میں دلچسپی رہیگی۔ اِس سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ ذاتی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ اہم امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ مالی امور پر توجہ دیں۔
چوتھا ہفتہ: سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ کام کے سلسلے میں نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مالی لین دین کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا۔ رومانوی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ ذمہ داریوں اور فرائض میں خاص توجہ دیں۔ شریک کار سے تعاون کریں۔ اپنی محنت کا خیال رکھیں۔
سعد تواریخ: 28,24,22,14,9,4مئی نحس تواریخ: 26,19,18,11مئی
ثور
آپکا حاکم ستارہ زہرہ تمام ماہ گیارہویں شرفی برج میں رہتے ہوئے حالت شرف میں آئے تو ہر طرح کی دیرینہ خواہشات کو کامیابی مل سکےجبکہ ابتدائی نصف ماہ طالع میں مشتری روحانی مشاغل میں دلچسپی لائے تو 15 مئی سے تبدیلی برج کے سبب خانہ مال میں آجانے سے مالی مشکلات کا حل اور حصول ملازمت کیلئے کی گئی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں بالخصوص مشتری کی خانہ مال میں موجودگی نئی سرمایہ کاری اور کوشش کرنے سے ڈوبی ہوئی رقم بھی ملنے کے مواقع بن جائیں۔ 23,22 مئی زہرہ مریخ تثلیث دوسروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی کامیاب کوششیں تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ گھریلو تزئین و آرائش میں بھی دلچسپی بڑھے۔
پہلا ہفتہ: بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں مخلص احباب سے مشورہ مفید رہیگا۔ روز مرہ معمولات میں مصروف رہیں گے۔ ترقیاتی سکیموں میں رجحان ہوگا۔ چھوٹے سفر کا امکان ہے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ صحت ‘ ملازمت اور سفر کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خواہشات کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ نئے معاہدے زیر غور رہیں گے۔
دوسرا ہفتہ: خریداری کا موقع ملے گا۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ اہم میٹنگ وغیرہ میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم ٹیلی فون کالز موصول ہو سکتی ہیں‘ تحریری معاہدے عمل میں آئینگے‘ اجتماعی کاموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ محنت اور توجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ترقی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ پرانے مسائل سر اُبھاریں گے۔
تیسرا ہفتہ: جائیداد سے متعلقہ امور تسلی بخش رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ اعتماد بحال ہوگا۔ گھریلو معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ صحت سے متعلقہ معاملات سے غفلت نہ برتیں۔ معاملات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کر سکیں گے۔ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا سکیں گے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔ خاص طور پر عزیز و اقارب سے متعلق معاملات میں احتیاط برتیں۔
چوتھا ہفتہ: نئے مختلف تجربات ہو سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ بعض امور کے متعلق سوالات ذہن میں اُبھر سکیں گے۔ خواہشات کو عملی شکل مل سکے گی۔ دوست کا تعاون مدد گار ثابت ہوگا۔ صحت کے امور کے متعلق مختلف معلومات حاصل ہونگی۔ خیالات میں بہتر آئے گی۔ ڈرائیونگ کرتے وقت تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں، کسی حادثہ کا اندیشہ ہے، محتاط رہیں
سعد تواریخ: 28,24,22,19,14,7,3,2مئی نحس تواریخ: یکم 30,16,8,مئیؓ
جوزا
آپکا حاکم ستارہ عطارد ابتدائے ماہ یکم تا 06 مئی کمزور نشست رہنے کے بعد 06 تا 23 مئی گیارہویں بیت الامید میں آجائے تو دوسروں کے ساتھ میل ملاقات میں اضافہ حلقہ احباب میں وسعت اور کئے گئے عملی معاہدےکامیابی سے ہمکنار ہو سکیں جبکہ اختتام ماہ 24 تا 31 مئی عطارد کی بارہویں نشست دوسروں سے بغیر مشاورت کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ کریں اور ابتدائے ماہ کئے گئے تجربات سامنے لازمی رکھیں۔ 6,5 مئی عطارد مشتری تسدیس حالات کی مکمل تصویر کشی کرتے ہوئے مثبت اور مستحکم فیصلے کرنے کی صلاحیت اور تعلیم و تدریس میں دلچسپی بڑھے۔ 19,18 مئی عطارد مریخ تربیع بحث و تکرار سے حد درجے اجتناب برتیں بصورت دیگر دوسروں سے اختلافات کا خدشہ موجود ہو۔ 27,26 مئی عطارد زحل تسدیس سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر ہونے کے سبب مسائل کا سنجیدگی سے حل نکال سکیں۔ 31,30 مئی عطارد شمس قران حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت مضبوط قوت فیصلہ مسائل کا حل دلائے۔
پہلا ہفتہ: یکم کو آپ اپنے آپکو بہت پر سکون محسوس کریں گے۔ ملنے والی کوئی بری خبر بھی آپکو ذہنی طور پر متاثر نہیں کرے گی‘اپنے صدقات بڑھائیں۔ ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں گے۔ نجی امور میں کامیابی نصیب ہوگی۔ ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی۔ ہم خیال افراد سے تبالہ خیال کرنا مفید رہے گا‘ سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ رومانوی امور میں اظہار خیال کر سکیں گے۔
دوسرا ہفتہ: زیر غور منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ لوگوں سے تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ میٹنگ نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ مختلف لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مہمانوں کی آمدو رفت لگی رہیگی۔ حالات کا مقابلہ کر سکیں گے۔ قوت ارادی میں اضافہ ہوگا۔ ترقی کا رجحان رہے گا۔ اعتماد کرتے وقت خاص احتیاط برتیں۔ کیرئیر کے لیے کی گئی کوششیں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں۔
تیسرا ہفتہ: عملی کاموں میں مصروفیت رہے گی۔ سماجی سرگرمیاں عروج پر ہونگی۔بعض منصوبوں میں اچانک کسی تبدیلی کا امکان ہے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کام کے دوران محتاط رہیں۔ حکام بالا کا تعاون رہیگا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا بہتر ہے۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔
چوتھا ہفتہ: بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھ سکے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ جذباتی امور میں محتاط رہیں۔ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ دوستوں کے معاملات میں محتاط رہیں۔ دوسروں سے اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ بچوں کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ گھریلو امور میں مصروفیت رہے گی۔
سعد تواریخ: 31,30,27,26,25,22,16,5مئی نحس تواریخ: 19,18,12,11,2مئی
سرطان
آپکا حاکم ستارہ قمر (چندرماں)ابتدائے ماہ 5,4 مئی اور اختتام ماہ 31 مئی عروج جبکہ 28,27 مئی حالت شرف میں رہے تو یہ تمام ماہ باوجود اس کے کہ طالع میں مریخ کی موجودگی ذہنی طور پر راحت دلانے کے علاوہ مضبوط اور مستحکم فیصلے عمل میں آسکیں بالخصوص ابتدائے نصف ماہ خانہ مال کے حاکم شمس کی شرفی پوزیشن اور تمام ماہ نویں نصیب کے گھر میں محبت کے ستار ہ زہرہ کی شرفی نشست آنے والے تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کا جلد حل ملنے کے علاوہ مالی وسعت روحانی سفر اور دیرینہ خواہشات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ 15 مئی سے مشتری کی بارہویں تبدیلی برج کے سبب زندگی میں موجود حاسدین زیر ہونے کے علاوہ وہم وسوسے اور پریشانیاں بھی ممکنات میں سے دور ہو سکیں جبکہ بیماری سے ممکنہ نجات ملے۔ 21,20 مئی شمس زحل تسدیس شراکتی و ازدواجی معاملات راحت کا سبب بنیں جبکہ 31,30 مئی شمس عطارد قران سفر وسیلہ ظفر اور نئے عملی معاہدے ترتیب پانے سے کیرئیر میں وسعت آسکے۔
پہلا ہفتہ: ورزش یا ڈائٹنگ کا پروگرم شروع کر سکیں گے۔ ماضی کے واقعات ذہن پر سوار رہیں گے۔ پرانے لوگوں سے ملاقات کر سکیں گے۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا۔مالی امور میں توجہ رہے گی۔ شراکتی کام میں حصہ لے سکیں گے۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ بچوں کے تعلیمی امور پر دھیان دیں۔ بزرگوں کی خدمت کا موقع ملے گا۔ شریک حیات سے تعاون سے پیش آئیں۔
دوسرا ہفتہ: اخراجات آمدن سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا مالی امور پر نظر رکھیں۔ کوئی اچھی یا اہم خبر سن سکیں گے۔ رومانوی معاملات میں دلچسپیاں بڑھیں گی۔گھریلو معاملات سلجھانے میں مصروف رہیں گے۔ عزیز و اقارب سے ذاتی نوعیت کی قرابت داری بڑھے گی۔ دوسروں کو اپنی مقناطیسی شخصیت سے متاثر کر سکیں گے۔
تیسرا ہفتہ: کیرئیر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ کاروباری امور میں بھی مصروفیت رہے گی۔ ساتھ کام کرنے والے افراد سے تعلقات بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔ کچھ ان کی سنیں اور کچھ اپنی سنائیں۔ سماجی معاملات نپٹا سکیں گے۔ اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ دوستی میں مزید نکھار آئے گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ دوسروں کا تعاون حاصل ہوگا۔ حسب منشاء خریداری کر سکیں گے۔
چوتھا ہفتہ: اہم فیصلے کر سکیں گے۔ بعض خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ آپ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ جذباتی معاملات میں محتاط رہیں۔ دوران گفتگو سوچ سمجھ کر لفظوں کا استعمال کریں۔ ذاتی نوعیت کے امور میں مصروفیت رہے گی۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ فریق ثانی کیساتھ اچھا وقت گزاریں گے۔ تعلیمی‘ ملازمت اور صحت کے معاملات بہتر ہوں گے۔
سعد تواریخ: 31,28,27,24,23,18,14,9,7,4,2مئی نحس تواریخ: 26,20,19,12,11مئی
اسد
آپکا حاکم ستارہ شمس ابتدائے ماہ یکم تا 14 مئی نویں بیت الانصیب میں حالت شرف میں ہونے کے سبب ہر طرح کے مسائل و پریشانیوں کا مثبت حل ملے جبکہ اس دوران آن لائن سرمایہ کاری مفید اور روحانی سفر کی خواہش کوشش کرنے سے پوری ہو سکے۔ جبکہ 15 مئی کا اختتام ماہ شمس کی دسویں وتد السماء موجودگی عزت میں بڑھاوے کے علاوہ کاروباری ساکھ بھی بڑھ سکے۔ 21,20 مئی شمس زحل تسدیس دوسروں پر حاکمیت کے علاوہ وسعت نظری کے سبب صبر و استقامت اور نظم و ضبط سے مقاصد کا حصول مل سکے۔ 31,30 مئی شمس عطارد قران مضبوط قوت فیصلہ اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت مسائل کا عملی حل دلائے۔
پہلا ہفتہ: سماجی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ لیکن اس سے اپنے کام کو متاثر نہ ہونے دیں۔ ماحول میں کچھ بے چینی اور بے سکونی کا عنصر محسوس کریں گے۔ حالات میں قدرے بہتری محسوس کریں گے۔ رومانوی امور توجہ طلب ہوں گے۔ بعض امور میں شکوک و شبہات کا اندیشہ ہے۔ شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔غیر متوقع اخراجات پیش آسکتے ہیں۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔
دوسرا ہفتہ: ذاتی امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ کام کے دوران کسی معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ چھوٹی سی بات کو بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ بے احتیاطی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا احتیاط برتیں ۔ شراکتی امور میں شرکت کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہوں گے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ قانونی امور میں خاصی احتیاط برتیں۔
تیسرا ہفتہ: خفیہ امور میں محتاط رہیں۔ اپنے معاملات خود طے کرنے کی کوشش کریں۔ نجی طور پر کوئی کام کر سکیں گے۔ ذاتی کاموں میں کامیابی نصیب ہوگی۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ دوسرے آپ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا بہتر تصور کریں گے۔ مالی امور میں خاص احتیاط کریں۔ بونس یا کمیشن وغیرہ کی صورت میں مالی مفاد کا امکان ہے۔ کاروباری امور میں کامیابی ہوگی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔
چوتھا ہفتہ: دوسرے آپ کی صلاحیتیں اور محنت کو سراہیں گے۔ آپ اپنی کہی ہوئی بات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ شراکتی امور میں رجحان رہے گا۔ شریک کار کے ساتھ بعض معاہدے طے پائیں گے۔ اس دوران کسی معاملے میں تلخ کلامی کا بھی اندیشہ ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔
سعد تواریخ: 31,30,27,24,23,22,20,14,12,9,8,4مئی نحس تواریخ: 12,4مئی
سنبلہ
آپکا حاکم ستارہ عطارد اپنی سریر الرفتاری کے سبب یکم تا 06 مئی ساتویں بیت الزوج 07 تا 23 مئی آٹھویں نحس گھر جبکہ 24 مئی تا اختتام ماہ نویں بیت الانصیب میں رہتے ہوئے مثبت حکمت عملی اور دوسروں سے بغیر مشاورت اقدامات سے گریز بالخصوص کاروباری امور میں تبدیلیاں سوائے پریشانی کے کچھ نہ دلا سکیں تو موجودہ صورتحال پر ہی اکتفاء کرنا ذہنی سکون کا سبب بنے اور تمام ماہ وقفہ وقفہ سے صدقات لازمی دیں۔6,5 مئی عطارد مشتری تسدیس حالات کی مکمل تصویر کشی کرتے ہوئے مثبت اور مستحکم فیصلے کرنے کی صلاحیت اور تعلیم و تدریس میں دلچسپی بڑھے۔ 19,18 مئی عطارد مریخ تربیع بحث و تکرار سے حد درجے اجتناب برتیں بصورت دیگر دوسروں سے اختلافات کا خدشہ موجود ہو۔ 27,26 مئی عطارد زحل تسدیس سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر ہونے کے سبب مسائل کا سنجیدگی سے حل نکال سکیں۔ 31,30 مئی عطارد شمس قران حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت مضبوط قوت فیصلہ مسائل کا حل دلائے۔
پہلا ہفتہ: ملازمتی امور توجہ طلب ہوں گے۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں۔ اخراجات پر کنٹرول رکھیں۔ دوسروں کے ساتھ معاملات کامیابی سے طے پا سکیں گے۔ ہر کام منظم طریقے سے کرنے کی کوشش کریں۔ کام کی صلاحیت و توانائی بڑھے گی۔ مالی امور توجہ طلب رہیں گے۔ انشورنس وغیرہ کے معاملات چیک کر لینا بہتر رہے گا۔ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہوں گے۔ سفر کے پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔
دوسرا ہفتہ: غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کام کے دوران معاملات محتاط انداز سے طے کریں۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ خیالات میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ رومانوی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ سفر وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اہم کاروباری امور ذاتی طور پر نمٹانے کی کوشش نہ کریں۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ شراکتی امور توجہ طلب ہوں گے۔
تیسرا ہفتہ: کسی مخلص دوست کا تعاون و مدد اندھیرے میں روشنی ثابت ہوگا۔ اچھے اور برے دوستوں کی پہچان ہو سکے گی۔ نئے معاہدے عمل میں آسکیں گے جن پر عملدرآمد مفید رہے گا۔ آرٹ‘ ادب‘ فن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فائدے میں رہیں گے‘ صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ خوراک معاملے میں محتاط رہیں۔ باتونی قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ انہیں نظر انداز کر دینا بہتر ہے۔
چوتھا ہفتہ: خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کا ضمیر غیر مطمئن ہو۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم فیصلے کے متعلق کوئی مسئلہ کھڑا ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ذہن اور جذبات متاثر ہو سکتے ہیں۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ پیغامات کا تبادلہ خیال ہو سکے گا ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ جذباتی امور میں محتاط رہیں۔ نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔
سعد تواریخ: 31,30,27,26,25,22,16,5مئی نحس تواریخ: 19,18,12,11,2مئی
میزان
آپکا حاکم ستارہ زہرہ تمام ماہ بدستورچھٹے شرفی برج رہتے ہوئے شرفی درجات سے گزرے تو حصول ملازمت میں کامیابی صحت جسمانی سے متعلقہ مسائل کا حل جبکہ اس دوران سعد اکبر ستارہ مشتری کی نویں بیت الانصیب میں آمد 15 مئی تا اختتام ماہ ہر طرح کے مقاصد میں کامیابی کے علاوہ روحانی مشاغل میں بھی دلچسپی بڑھے۔ 23,22 مئی زہرہ مریخ تثلیث دوسروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی کامیاب کوششیں تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ گھریلو تزئین و آرائش میں بھی دلچسپی بڑھے۔
پہلا ہفتہ: خریداری کا موقع ملے گا۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ کسی اہم میٹنگ وغیرہ میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم ٹیلی فون کالز موصول ہوں گی۔ تحریری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اجتماعی کاموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ محنت اور توجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں استوار ہوں گی۔ پرانے مسائل سر ابھاریں گے۔ فہم و فراست اور دانشمندی سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
دوسرا ہفتہ: اِس ہفتے مصروفیت رہے گی۔ مختلف امور میں توجہ درکار ہوگی۔ ترقی کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی مظاہرے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ مختلف معاملات میں سو چ سمجھ کر اور ہوش سے کام لیں۔ جلد بازی سے بنتے ہوئے کام بھی بگڑ جائیں گے لہٰذا احتیاط برتیں۔تعمیراتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ دوران گفتگو لفظوں کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔
تیسرا ہفتہ: رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ فضا میں رنگینی محسوس کریں گے۔ صحت کی بہتری کیلئے ورزش وغیرہ کا پروگرام بنانا بہتر ہے۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ دوران گفتگو الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ اندرون خانہ دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔
چوتھا ہفتہ: کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ بعض نئے امور کے متعلق سوالات ذہن میں ابھر سکیں گے۔ آپ اپنی خواہشات کو عملی شکل دینے میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دوست کا تعاون مددگار ثابت ہوگا۔ صحت کے امور کے متعلق مختلف معلومات حاصل ہوں گی۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔
سعد تواریخ: 28,24,22,19,14,7,3,2مئی نحس تواریخ: یکم 30,16,8,مئی
عقرب
آپکا حاکم ستارہ مریخ تمام ماہ نویں بیت الانصیب کمزور نشست رہتے ہوئے ہر طرح کے اقدامات اور فیصلوں سے پہلے مشاورت لازمی کریں بالخصوص شراکتی و ازدواجی امور یا اظہار محبت سے پہلے ذہنی مطابقت لازمی نظرثانی کریں بصورت دیگر سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہو جبکہ اس تمام ماہ سب سے بڑی تبدیلی برج سعد اکبر ستارہ مشتری ساتویں سے آٹھویں چلا جائے تو کوشش کرنے سے ڈوبی ہوئی رقم یا دیا ہوا قرض واپس ملنے کے اسباب مہیا ہوں جبکہ صحت جسمانی میں بھی بہتری آسکے۔19,18 مئی مریخ عطارد تربیع جلد بازی بحث و تکرار سوائے پریشانی کے کچھ نہ دلائے لہٰذا احتیاط برتیں اور وقفہ وقفہ سے صدقات لازمی دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔ 23,22 مئی مریخ زہرہ تثلیث تخلیقی اور رومانوی رجحانات و مشاغل میں اضافہ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی اور دوسروں سے ملکر کام کرنے کی خواہش پر عمل کرسکیں۔
پہلا ہفتہ: سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ آپ کی انفرادی حیثیت اُجاگر ہوگی۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی۔ بعض دستاویزات اور ضروری بل وغیرہ زیر غور ہونگے۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔کسی پر بے جا اعتماد سے مالی امور میں نقصانات کا اندیشہ رہے گا۔
د وسرا ہفتہ: کام میں مصروفیت رہے گی۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ صلاحیت نکھر سکیں گی۔ کام کی رفتار بڑھے گی۔ خرید و فروخت سود مند رہے گی۔ بعض التواء میں پڑے ہوئے کام نمٹا سکیں گے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں گھریلو امور میں رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ مختلف امور میں دلچسپی رہے گی۔صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا کھانے پینے کی اشیاء میں خاص احتیاط اور پرہیز پر کاربند رہتے ہوئے یہ ہفتہ گزاریں۔
تیسرا ہفتہ: اپنے شیڈول کے مطابق کام کرنے سے اچھے نتائج برآمدہوں گے۔ دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ دوستوں کیساتھ مل کر کوئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ترقیاتی کاموں کا رجحان ہوگا۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں ۔ رومانوی ماحول میں خوشگوار تبدیلیاں آئیں گی۔ دوسروں کے ساتھ تعلقات بہتر ہو نگے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مشاغل میں مصروف ہوں گے۔
چوتھا ہفتہ: اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ محنت و لگن ترقی کا پیش خیمہ ہوگی۔ بچوں کے ساتھ ان کے معاملات میں دوستانہ ماحول میں بات کرنے کی کوشش کریں۔ مالی امور کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔ گھر کی مرمت عزیز و اقارب سے ملنا جلنا اور دوسرے معاملات میں ذہنی صلاحیتوں سے کام لیں۔ کیرئیر میں اضافہ کا امکان ہے۔ تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔
سعد تواریخ: 28,24,22,14,9,4مئی نحس تواریخ: 26,19,18,11مئی
قوس
آپکا حاکم ستارہ مشتری یکم تا 14 مئی چھٹے بیت المرض میں رہتے ہوئے اپنی طویل مدتی نشست اور آخری درجات کے سبب شفایابی کے علاوہ جاتے جاتے حصول ملازمت اور حصول مراد بھی دلا جائے جبکہ 15 مئی تا اختتام ماہ مشتری کی تبدیلی برج کے سبب ساتویں نشست ذہنی ارتقاء کے علاوہ شادی کے خواہشمند قوسی افراد کیلئے خوشی کی خبر بھی لاسکے بالخصوص ازدواجی امور میں مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ شراکتی معاملات میں بھی مقاصد کا حصول ہو۔ 6,5 مئی مشتری عطارد تسدیس حالات کی مکمل تصویر کشی کرتے ہوئے مثبت اقدامات تعلیم و تدریس میں دلچسپی اور کچھ نئے امور کی بنیاد خوش آئند ثابت ہو۔
پہلا ہفتہ: اہم امور میں احتیاط برتیں۔ دوسروں سے مالی لین دین کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔ مالی پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔ نئی سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ حالات میں تبدیلی آئے گی۔ کسی دوست کا تعاون رہے گا۔ سماجی امور نمٹانے میں دلچسپی رہے گی۔ زیادہ وقت اہل خانہ کیساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔ رومانوی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔
دوسرا ہفتہ: اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملے گا۔ کاروباری امور میں کسی چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رومانوی امور احتیاط طلب ہونگے۔ فریق ثانی کوئی اچانک خوشی پہنچا سکیں گے۔ دوسروں کی باتوں کو نظر انداز کر دیں۔ شریک کارکے ساتھ تعاون کرینگے‘ مل جل کر کام کرنیکی کوشش کریں‘ ذہنی طور پر مطمئن ہو کر معاملات نمٹائیں۔ ٹیم ورک کا جذبہ اُجاگر ہوگا۔
تیسرا ہفتہ: مالی امور زیر غور رہیں گے۔ بل اور ٹیکس وغیرہ کے سلسلے میں شریک کار سے تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نئے پراجیکٹ شروع کر سکیں گے۔ ملازمتی امور کے متعلق نئے خیالات جنم لے سکیں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل رہیگا۔ بعض معاملات میں اچانک تبدیلی کا امکان ہے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ بزرگوں کی خدمت کا موقع ملے گا اسے ہاتھ سے نہ گنوائیں۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔
چوتھا ہفتہ: مطالعہ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ کامیابی کیلئے انفرادی طور پر کوشش کر سکیں گے۔ ملازمتی اور مالی لحاظ سے پوزیشن بہتر ہوگی۔ کاروباری میں ترقی کا رجحان ہوگا۔ اس دوران ہم پیشہ افراد کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں اور نہ ہی دوسروں پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے عدم پیروی کریں۔ ملازمت پیشہ افراد مصروف رہیں گے۔ آرام کی ضرورت ہوگی۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔
سعد تواریخ: 28,24,20,10,5مئی
جدی
آپکا حاکم ستارہ زحل تمام ماہ تبدیلی برج کے سبب تیسرے بیت الاقرباء میں رہتے ہوئے تجدید مراسم کے علاوہ پانچویں دسویں کے مشترکہ حاکم زہرہ کی شرفی پوزیشن بھی عزیز و اقارب سے خوشگوار مراسم کے علاوہ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو سکے۔ جبکہ اس ماہ سعد اکبر ستارہ مشتری کی 15 مئی سے تبدیلی برج کے سبب چھٹے نشست صحت یابی کے علاوہ حصول ملازمت کی خواہش بھی ممکنات میں سے پوری ہو سکے۔ 21,20 مئی زحل شمس تسدیس صبر و استقامت اور نظم و ضبط کے سبب مستحکم اقدامات اور فیصلے مقاصد کا حصول دلا سکیں۔ 27,26 مئی زحل عطارد تسدیس سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر ہونے کے سبب مسائل کا سنجیدگی سے حل ذہنی راحت دلائے۔
پہلا ہفتہ: اصولوں کے مطابق کام کرنے کی کوشش کریںگے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ہر کسی کو اس کے رتبے کے مطابق عزت دیں۔ منافع کا رجحان ہوگا۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ خوابوں کی بجائے حقیقی زندگی میں آنے کی کوشش کریں۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ ترقیاتی سکیموں میں توجہ دیں۔ معاملات صبر و تحمل کیساتھ بہتر طور پر چل سکیں گے۔
دوسرا ہفتہ: رومانوی ماحول خوشگوار ہوگا۔ معاملات حسب منشاء طے پائیں گے۔ گھریلو امور میں بہتری آئے گی۔ حالات میں مثبت تبدیلی محسوس کریںگے۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کام کے دوران ساتھیوں سے اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ وراثتی و شراکتی امور خاص اہمیت کے حامل ہوں گے۔ ملازمتی امور میں درپیش رکاوٹوں کا بہتر سدباب ہو سکے گا۔
تیسرا ہفتہ: مشترکہ کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ شراکتی کام میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اہم موضوع پر کسی فرد سے تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ حالات اور ماحول کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ سوچ محدود ہونے کے باعث کام میں تاخیر ممکن ہے اور غیر مستحکم فیصلے کر سکتے ہیں لہٰذاایسے معاملات میں بزرگوں سے مشاورت ضروری ہے ورنہ خواہ مخواہ کی رکاوٹیں پیش رہیں گی۔
چوتھا ہفتہ: کاروباری پوزیشن مستحکم ہوگی۔ پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ کسی ذاتی پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔ جائیداد کے امور توجہ طلب ہونگے۔ اچھے لوگوں سے ملنے کی کوشش کریں۔ اس سے دوسروں پر اچھا اثر پڑیگا۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ سوچ مستحکم ہو سکے گی اور معاملات پر پہلے سے بہتر نظر ہوگی۔ معاملات کا بہتر حل مل سکے گا۔
سعد تواریخ: 31,26,22,20,18,3مئی نحس تواریخ: یکم 28,5,مئی
دلو
آپکا حاکم ستارہ زحل تمام ماہ دوسرے خانہ مال میں رہتے ہوئے ایک طویل عرصہ کے بعد مالی پلاننگ کے علاوہ کچھ نئی سرمایہ کاری کرنے کی بھی سوچ پر عملدرآمد ہو بالخصوص خانہ مال میں زحل کے شرف کے علاوہ خانہ مال کے حاکم سعد اکبر ستارہ مشتری کی تبدیلی برج کے سبب پانچویں نشست مالی مشکلات کا حل اور حلقہ احباب میں وسعت کے ساتھ ساتھ اظہار محبت یا کسی نئے شخص کا زندگی میں آنا ذہنی راحت دلائے۔ 21,20 مئی زحل شمس تسدیس صبر و استقامت اور نظم و ضبط کے سبب مستحکم اقدامات اور فیصلے مقاصد کا حصول دلا سکیں۔ 27,26 مئی زحل عطارد تسدیس سوچ میں مثبت پہلو اُجاگر ہونے کے سبب مسائل کا سنجیدگی سے حل ذہنی راحت دلائے۔
پہلا ہفتہ: خیالات میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ علاوہ ازیں اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ اپنے اصولوں پر قائم رہیں۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ نجی امور نمٹانے کیلئے اچھا وقت ہوگا۔ مشترکہ سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ گھریلو امور میں خاص توجہ رہے گی۔ ذہنی صلاحیتیں نکھرنے سے معاملات میں موافق تبدیلی آسکے گی۔ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ذہنی پریشانی آسکتی ہے۔
دوسرا ہفتہ: کسی معاملے میں ساتھی کی مخالفت کا اندیشہ ہے۔ صحت کے معاملے میں خاص احتیاط برتیں۔ کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ گھریلو آرائش و تزئین میں رجحان بڑھے ۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ معاملات کی تہہ تک جاکر اُن کو بہتر طور پر چلا سکیں گے۔ مقاصد کے حصول کیلئے شراکتی امور میں دلچسپی ہو سکتی ہے۔ گا۔ کاروباری امور میں درپیش رکاوٹیں دور ہو سکیں گی اور وراثتی اور کلیم سے متعلقہ امور میں کامیابی ممکن ہے۔
تیسرا ہفتہ: رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ اچھے ماحول میں تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ رشتے داری میں مضبوطی آئیگی۔ سماجی سرگرمیوں میں شمولیت کا موقع ملے گا۔ دوسروں پر اچھا تاثرچھوڑنے کی کوشش کریں۔ آپ کا اخلاق و کردار سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ملازم پیشہ افراد کی آمدنی میں اضافہ کا امکان ہے۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہو سکیں گی۔
چوتھا ہفتہ: سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں گے۔ اِس سلسلے میں ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ ساکھ بحال ہوگی۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ جلد بازی میں کوئی بھی رسک نہ لیں۔ سنجیدہ اور حساس نوعیت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ غیر متوقع حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ نئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ذہنی پریشانی آسکتی ہے۔
سعد تواریخ: 31,26,22,20,18,3مئی نحس تواریخ: یکم 28,5,مئی
حوت
آپکا حاکم ستارہ مشتری یکم تا 14 مئی تیسرے بیت الاقرباء رہتے ہوئے عزیز و اقارب کے ساتھ تجدید مراسم کے علاوہ اندرون ملک سفر بھی راحت دلائے جبکہ 15 مئی مشتری کی تبدیلی برج کے سبب چوتھے نشست خانگی خاندانی زمین جائیداد پراپرٹی سواری اور ایسے تمام امور جو کہ خانگی خاندانی مسائل پر مبنی ہوں ان میں راحت ملنے کے علاوہ گھر کی شیفٹنگ یا سواری کی تبدیلی بھی عمل میں آسکے۔ 6,5 مئی مشتری عطارد تسدیس حالات کی مکمل تصویر کشی کرتے ہوئے مثبت اقدامات تعلیم و تدریس میں دلچسپی اور کچھ نئے امور کی بنیاد خوش آئند ثابت ہو۔
پہلا ہفتہ: ٹیکس وغیرہ کے معاملات زیر غور رہیں گے۔ مالی امور پر نظر رکھیں۔ نئی سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ وقت کا ضیاع مت کریں۔ ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کریں۔ کیرئیر میں بہتری کیلئے حکام بالا سے تعاون کریں ۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ بزرگوں سے تعاون کریں۔
دوسرا ہفتہ: کاروباری نوعیت کی میٹنگ وغیرہ میں شرکت کر سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ لین دین کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔ کام کے دوران دوسرے تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ دوستوں سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ عشق و محبت و مالی امور حساس رہیں گے۔ لین دین میں خاص احتیاط برتیں۔ خواہشات جنم لے سکتی ہیں۔ دانشمندانہ فیصلے مفید ثابت ہوں گے۔
تیسرا ہفتہ: جنس مخالف کے دام فریب کی طرف سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ رومانوی ماحول میں اچھی خاصی تبدیلی محسوس کریں گے۔ عزیز و اقارب کیساتھ اچھا گزرے گا۔ نئی راہیں استوار ہوں گی۔ ذاتی نوعیت کے معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں۔ دوسروں کے معاملات میں پڑنے سے گریز کریں ورنہ خوامخواہ ٹینشن اور وقت کی بربادی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔
چوتھا ہفتہ: مل جل کر کام کرنے سے کامیابی نصیب ہوگی۔ مشترکہ کوشش کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔ مالی معاملات میں منافع کا رجحان ہوگا۔ بغیر سوچے سمجھے معاہدے کرنے کا رسک نہ لیں۔ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ گھر میں خوشی اور سکون نصیب ہوگا۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مسائل حل ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
سعد تواریخ: 28,24,20,10,5مئی
ٖFollow us on social media



