https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2024/04/Nad-E-Ali-Amal-jpg.webp

Nad E Ali Amal

۔ انبیاء و آئمہ علیہم السلام کی خواب میں زیارت:

اگر کوئی شخص جناب رسالت مآبﷺ و آئمہ طاہرین علیہم السلام کے انوارِ جمال کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہو تو شب جمعہ شروع ماہ زائد النور میں بوقت شب ہزار مرتبہ نادِ علی پڑھے اور نماز عشاء و دو رکعت نماز نافلہ کے بعد غسل کرکے لباس پاک و نو پہنے اور خوشبو لگائے بفضلہ تعالیٰ خواب میں زیارت سے مشرف ہوگا۔
نوٹ: اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کی تلاوت کرے۔



۔ حصول علم و حکمت:

جو شخص ہر روز (77) مرتبہ نادِ علی پڑھے تو ابواب علوم و رحمت اس پر ظاہر ہوں گے۔ اگر ہر صبح ایک سو چالیس (140) مرتبہ نادِ علی پڑھے تو علم و حکمت اس کے دل میں پیدا ہوں گے۔



۔ کشف اسرار:

ہر روز(70) مرتبہ نادِ علی پڑھنے سے اسرار ظاہر ہوں گے۔ اگر کوئی شخص ایک سو چالیس (140) مرتبہ اور اگر یہ ممکن نہ ہو (70) مرتبہ نادِ علی پڑھے گا تو اس پر امورِ غیب ظاہر ہوں گے اور وہ روز بروز عجائب و غرائب دیکھے گا۔


۔ دفع امراض کے لئے:

کوئی شخص ایسا بیمار ہو جس کے علاج سے اطبا عاجز ہو گئے ہوں تو آب باراں یا آبِ چاہ پاک پر (70) مرتبہ پڑھ کر مریض کو پلایا جائے بفضلہ تعالیٰ اس کو شفا ہو گی۔
(1) جو شخص بیماری کے باعث ضعیف و ناتواں ہو گیا ہو اور ضعیف بدن رکھتا ہو تو نادِ علی ہر روز ستر (70) مرتبہ پڑھے اس کا ضعیف دُور ہو جائے گا۔
(2) ہر روز دس مرتبہ نادِ علی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے لاعلاج مرض دُور ہوتے ہیں۔

Nad E Ali Amal

Get your personal Horoscope

2024 Ism e Azam ka Naqsh
Loh e Imsak
Ain E Ali stone

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png