فرحت کمال۔ ملکوال
س:شاہ زنجانی صاحب!میری تاریخ پیدائش04 دسمبر 1991ء ہے میں ترکی (استنبول) میں ورک پرمنٹ پر جانا چاہتا ہوں کیا ممکن ہے؟
ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابق اکتوبر 2025ء کے بعد کوشش کرنے سے جا سکیں۔
محمد جمال۔ سرگودھا
س:شاہ زنجانی صاحب!میں گورنمنٹ جاب کرتا ہوں کیا میری حالیہ جاب برقرار رہیگی؟ تاریخ پیدائش 04 دسمبر 1978ء
ج: لگائے گئے زائچہ کیمطابق ملازمت بالکل بحال رہے گی آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہانیہ۔ کراچی
س:شاہ زنجانی صاحب!میری تاریخ پیدائش 16 ستمبر 2003ء ہے مجھے کوئی نگینہ پہننے کیلئے بتادیں؟
ج:لگائے گئے زائچہ کے مطابق اوپل/ پکھراج پہننا آپ کیلئے نیک ہے۔
زُنیرا۔ چکوال
س:شاہ زنجانی صاحب! میری تاریخ پیدائش 07 دسمبر 2001ء ہے میری شادی کب تک ہوجائے گی؟
ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابقنومبر 2025ء کے بعد شادی خانہ آبادی ممکن ہو سکے۔
عبدالھادی۔ ایبٹ آباد
س:شاہ زنجانی صاحب!میں کاروبار کی طرف سے بہت پریشان ہوں، میرے کاروبار میں کب تک استحکام آئیگا؟
ج:لگائے گئے زائچہ کے مطابق20اپریل 2026ء کے بعد سے بتدریج بہتری آسکے۔
وقار۔ بھلوال
س:شاہ زنجانی صاحب! میں اپنے کیرئیر کو لے کر پریشان ہوں، آپ پلیز بتائیں کہ میرے لئے کون سا کام بہتر رہیگا؟
ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابقپراپرٹی اور زراعت سے منسلک کام کرنے نیک رہیں۔
مدیحہ۔ کراچی
س: شاہ زنجانی صاحب! میں یہاں شاپنگ مال میں چلتی ہوئی ایک گارمنٹس (بوتیک) شاپ خریدنا چاہ رہی ہوں۔
ج: لگائے گئے زائچہ کیمطابق خدشات کے باوجود آپکے لیے مطلوبہ شاپ خریدنی اور چلانی منافع بخش رہے گی۔
رابعہ۔ کوہاٹ
س:۔شاہ زنجانی صاحب! میری تاریخ پیدائش 09 ستمبر 1998ء ہے اور میری شادی ابھی تک نہیں ہوئی کب تک ہو جائیگی؟
ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابق کوشش کرنے سےفروری 2026ء تک ہو سکے۔
مسرت۔ کمالیہ
س:۔شاہ زنجانی صاحب! میری تاریخ پیدائش 04 مئی 1979ء ہے اور میری پہلی شادی ناکام ہو چکی ہے، میری دوسری شادی کب تک ہو جائیگی؟
ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابق عقد ثانی کیلئے دسمبر 2025ء تا مارچ 2026ء تک کا عرصہ نیک ہے۔



