Rizq main barkat ka wazifa aur nqsh By zanjani

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2024/09/-میں-برکت-کا-موکلاتی-عمل-jpg.webp

آج کل آئینہ قسمت کے صفحات میں عملیات برائے حصول مراد کی بحث چل رہی ہے۔ بیشک حصول مراد کے عملیات محنت طلب ہوتے ہیں کیونکہ کوئی بھی کام بغیر مشقت کے نہیں ہوتا ذیل میں اسم الٰہی ’’یَا بَاسِطُ‘‘ کے وہ مخفی عملیات پیش کئے جاتے ہیں جو صد فیصد مجرب اور صحیح ہیں۔ انشاء اللہ آپ اپنے تجربہ میں انہیں درست ہی پائیں گے فراغی اور وسعت رزق کے لئے ان کا مثیل شاید ہی کوئی عمل ہو۔ ان سے فتوحات غیبی حاصل کی جاتی ہیں اور اس کا شمار وسعت غیب سے ہوتا ہے۔
طریق اوّل دعوت اسم یَا بَاسِطُ:
فراخی رزق اور دست غیب کی نیت سے جب نیا چاند نظر آئے اتوار کے دن سے بعد از نماز فجر مندرجہ ذیل طریقہ سے دعوت کرے۔ واضح رہے کہ ان عملیات میں پرہیز جلالی و جمالی بہت ضروری ہے سب سے پہلے چار رکعت نماز نفل اس طرح سے ادا کرے کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات دفعہ سورۃ والشمس دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد 8,7 دفعہ سورۃ اللیل، تیسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات دفعہ سورۃ والضحیٰ چوتھی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات دفعہ سورۃ الم نشرح پڑھے جب نماز سے فارغ ہو جائے تو ایک سو بار کوئی سا درود شریف پڑھے۔ بعد ازاں چار ہزار تین سو ساٹھ مرتبہ اسم ’’ یَا مُنْعِمُ‘‘ تلاوت کرے بعدازاں 25 دفعہ سورۃ اذاجاء نصر اللّٰہ پڑھے اس کے بعد سورۃ حشر کی آخری آیت ومن تیق اللّٰہ سے تا آخر تک سو بار پڑھے بعد ازاں 13 مندرجہ ذیل آیت تلاوت کرے۔
رَبُّكَ اَنْ يُّنَزِّلَ عَلَيْنَا مَاۗىِٕدَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ ۭ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ قَالُوْا نُرِيْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُنَا وَنَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُوْنَ عَلَيْهَا مِنَ الشّٰهِدِيْنَ قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَاۗىِٕدَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ تَكُوْنُ لَنَا عِيْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنْكَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ (سورۃ المائدہ آیت 112 تا 114)پڑھے پھر سو بار یہ پڑھے۔ یَا بَاسِطُ الذی یُبسط الرزق بَمنْ یَّشَاءُ بغیر حساب۔ اس کے بعد 72مرتبہ اسم یَا بَاسِطُ تلاوت کرے اسی طرح 40 روز تک دعوت کرے۔ لیکن ساتھ ہی نقش یا لنگڑی مثلث 72 مرتبہ تختی پر لکھ کر آپ رواں میں روزانہ دھوتا رہے نقش دو پائی لکھنے کا طریقہ یہ ہے۔

image


کہ 72 نقوش لکھنے سے پہلے اور آخر میں 72 مرتبہ پڑھے یَا بَاسِطُ الذی یبسط الرزق لمن یشاء بغیر حساب تمام نقوش لکھ کر اب رواں میں دھو ڈالے۔ نقش دو پائی کے خانے بناتے وقت ہر خانہ کا متعلقہ اسم پڑھے اور پُر کرتے وقت سورۃ اِذا جاَءَ نَصْرُ اللّٰہ پڑھے لیکن ایک اور نقش کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے کاغذ والے نقش کے ہر خانہ کو پُر کرتے وقت سات دفعہ سورۃ اِذا جاَءَ نَصْرُ اللّٰہ پڑھے اس کے بعد جب ضرورت ہو نقش کے خالی خانہ میں اپنی ضرورت کی رقم لکھ کر نقش کو اونچی جگہ پر رکھ دے انشاء اللہ اس رقم کا بندوبست فوراً ہو جائے گا۔ ضرورت سے زیادہ نہ لکھے اور نقش کو کوری ٹھیکری پر لکھے۔ پہلے لکھے ہوئے کاغذ کے نقوش کو آخری دن آبِ رواں میں دھو ڈالے۔ نیز کوری ٹھیکری والے نقش پر 72 دفعہ مندرجہ ذیل عبارت پڑھ کر دم کرے۔ یَا بَاسِطُ اجب یا جبرائیل سامعاٌ مطیعاً بحق یَا بَاسِطُ۔



اجب یا عطرائیل بحق یا باسط یا فتاح افتحنی الیوم فتوحات کثیرۃ من الغیب اجب یا مالی نوسیا اجب یا جبرائیل یا اسرافیل یا ہمرائیل یا اسمٰعیل بحق یا باسط ارزق لمن یشاء بغیر حساب
طریق دوم:
نئے چاند کی اتوار کے دن چلّہ کی نیت سے شروع کرے۔ پہلے تین مرتبہ سورۃ اِذا جاَءَ نَصْرُ اللّٰہ پڑھے پھر 72 دفعہ اسم ’’یا باسط‘‘ تلاوت کرے بعد ازاں یا باسط الذی یبسط الرزق لمن یشاء بغیر حساب 72 دفعہ پڑھے پھر 255 دفعہ مؤکل کا اسم ’’یا جبرائیل‘‘ پڑھے۔
پھر 72 دفعہ یا باسط اجب یا جبرائیل سامعاً مطیعاً بحق یا باسط پڑھے، پھر 72 دفعہ اسم یا باسط پڑھے بعدازاں 72 دفعہ یہ تلاوت کرے۔ اجب یاھو اکیل سا معاً مطیعاً بحق یا باسط پھر 72 بار اسم یا باسط اور تین دفعہ سورۃ اِذا جاَءَ نَصْرُ اللّٰہ پڑھا کرے۔ اسی طرح کم از کم 72 یوم تک کر لے یا زیادہ سے زیادہ تین چلّہ تک کرنا ہوگا۔ عمل کے ساتھ نقوش بھی پہلے طریق کی طرح لکھنے چاہیں۔ اور آخر پر کوری ٹھیکری پر نقش لکھنا ہے یہ عمل بھی درست غیب کی خاصیت رکھتا ہے۔
طریق سوم:
پہلے اسم الٰہی ’’یا باسط‘‘ کی زکوٰۃ سوا لاکھ ترک جلالی و جمالی کے ساتھ ادا کرے۔ پھر اسم یا باسط کو روزانہ بعداز نماز فجر 72 مرتبہ پڑھے 72 یوم مسلسل نقوش دو پائی حسب سابق تیار کرکے دھوتا رہے۔ ساتھ ہی اسم یا باسط کو ایک مثلث میں روزانہ ایک نقش پُر کرکے کچی اینٹ کے نیچے رکھتا رہے اور اس نقش پر 72 دفعہ مندرجہ ذیل پڑھ کر دم کرتا رہے روزانہ 72 دن تک عبارت یہ ہے۔یاباسط اجب یا اسعمیل سامعاً مطیعاً بحق یا باسط واساء لکَ الن تقفی حاجاتی‘‘ عامل ہو جائے گا پھر نقش دو پائی کو حسب سابقہ ضرورت کے وقت استعمال کرے ضرورت سے زیادہ کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے واضح رہے کہ یہ عملیات بہت ہی مجرب اور بے خطا ہیں آج کل بے روزگاری کے دور میں عمل کیمیا سے بہتر ہیں آزمائش شرط ہے۔
ضروری نوٹ:۔ ان عملیات کو شروع کرنے سے پہلے کسی بزرگ روحانی سے اجازت لینا بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png