حکمران پارٹی اور عوام کے درمیان اقتدار کی کشمکش میں فوج کی مداخلت اور مارشل لاء کا خدشہ
ہڑتالیں احتجاجی مظاہرے، ہنگامے اور بلوے ہونے کی شکایت اندرون ملک کئی جگہوں سے ملتی رہیں حکومت کی مخالفت خفیہ سیاسی و مذہبی تنظیمیں حکومت کی سبکی تنقید اور اسے گرائے جانے کے لئے کھل کر مخالفت و مخاصمت اسمبلی کے اندر باہر بڑھ جائیگی۔
ستمبر ستمگری لانے والا مہینہ دکھائی دیتا ہے، ہر دو گرہنوں کے بد اثرات 03 ستمبر تا 17 نومبر تک جاری رہیں گے۔
زائچہ نیو مون:۔ستمبر وطن عزیز کے دفاع کا مہینہ یوں تو ستمبر کی ستمگری مشہور ہے۔ ستمبر قران شمس و قمر بارہویں نحس گھر میں ہونے سے ستمبر ستمگری لانے والا مہینہ دکھائی دیتا ہے۔ قمری گرہن 18 ستمبر شمسی گرہن 02 اکتوبر ہر دو گرہنوں کے بد اثرات 03 ستمبر تا 17 نومبر تک جاری رہیں گے۔ 03 ستمبر کو ہی مریخ نیپچون تربیع سیاسی ہلچل کا اشارہ ہے۔ سیاسی نجوم میں بارہواں گھر وبائی امراض ناگہانی آفات سیلاب، زلزلہ سے املاک مال و مویشی جانی نقصانات مزدور طبقہ میں مہنگائی کے سبب بے چینی جیل خانہ جات ملک و ملت کے خفیہ دشمن، سازشیں اچانک بڑھا سکتے ہیں۔ جرائم ڈاکہ زنی، قتل و غارت گری کی وارداتوں میں اضافہ ملک بھر میں جرائم کی بھرمار عام شہریوں میں عدم احساس تحفظ بڑھے رفاہ عامہ کے اداروں کو مشکلات اور انکی ذمہ داریوں میں اضافہ ا علیٰ افراد کے سیکنڈل منظر عام پر آئیں۔ ہڑتالیں احتجاجی مظاہرے، ہنگامے اور بلوے ہونے کی شکایت اندرون ملک کئی جگہوں سے ملتی رہیں حکومت کی مخالفت خفیہ سیاسی و مذہبی تنظیمیں حکومت کی سبکی تنقید اور اسے گرائے جانے کے لئے کھل کر مخالفت و مخاصمت اسمبلی کے اندر باہر بڑھ جائیگی۔ ستارہ مریخ دسویں قابض طالع 10,5,4ویں گھروں کو ناظر ہونے سے اپوزیشن اور حکمرانوں کے مابین محاذ آرائی شدت اختیار کرے۔ ستارہ زحل چھٹے ملکی تمام سروسز اداروں کا حاکم ہوتے ہوئے 12,8,6,3 ویں گھروں کو ناظر رہے۔ حزب اختلاف کچھ اراکین اور حکومتی وزراء کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑ سکتا ہے۔ حکمران پارٹی اور عوام کے درمیان اقتدار کی کشمکش میں فوج کی مداخلت اور مارشل لاء کا خدشہ بھی رہیگا۔ زائچہ نیو مون میں زحل کا30 سال بعد چھٹے ہونا عام افراد خصوصاً مزدور طبقہ میں بد دلی فوج اور پولیس میں بے چینی اور بے اطمینانی پیدا ہو، عام لوگوں کے مالی امور خراب رہیں، غذائی قلت موذی امراض بڑھیں، عوام اپوزیشن حکومت کی محاذ آرائی کسی فیصلہ کُن حالات کا اشارہ ہے۔ نئے زائچہ پاکستان کے طالع کے حساس درجات پر یورانس، مریخ، مشتری کا قیام ہم سے الگ ہونے والا ملک بنگلہ دیش (مشرقی پاکستان) کا زائچہ بھی تقریباً نئے زائچہ پاکستان سے ملتا جلتا ہے۔ یہاں انقلاب آچکا ہے اور پاکستان بھی کسی انقلاب کے کنارے کھڑا ہے۔ ہم گزشتہ دو سال سے زائچہ پاکستان کے دسویں بیت العزت حکمرانی کے گھر ستارہ زحل کی 30 سال بعد نشست جو 29 مارچ 2025ء تک رہیگی۔ تبدیلی نظام کا اشارہ دیکھتے آرہے ہیں۔ آسمانی کونسل پر پاکستان میں تبدیلی نظام کا آغاز20 جنوری 2023ء سے شروع ہے۔ اسکی منتہیٰ 29 مارچ 2025ء کو ہوگی۔ آجکل سیاسی مبصرین بھی تبدیلی نظام کی باتیں کر رہے ہیں۔ ملک سیاسی معاشی طور پر آپس کی لڑائیوں کے سبب تنزلی کی طرف جا چکا ہے۔ یقیناً اسے سنبھالہ دینا ہوگا ملک کے بظاہر سیاسی حالات کچھ بھی ہوں زائچہ پاکستان میں ستارہ زحل جو نویں عدلیہ نصیب دسویں سربراہ مملکت ملکی عزت وقار اور مثبت تبدیلی نظام کا مالک ہے اس کی 19 سالہ مہادشا یکم دسمبر 2024ء سے شروع ہو رہی ہے۔ جو یکم دسمبر 2043ء تک رہیگی۔ آسمانی کونسل کے مطابق ان سالوں میں تنزلی کا شکار موجودہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن ہونے لگے گا۔ 18 ستمبر چاند گرہن زائچہ کے آٹھویں لگنے سے اہم مذہبی شخصیات علماء کے صدمات سے ملت افسوس میں ہو بعض شر پسند عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کریں وزارت داخلہ کو چوکس رہنا ہوگا۔
زائچہ فُل مون:۔طالع سنبلہ حاکم ستارہ عطارد کا بارہویں مقابلہ چھٹے زحل کا ذاتی گھر میں ہونا سول بیورو کریسی افواج پاکستان کی ذمہ داریوں میں اضافہ عوام الناس میں سیاسی بے چینی اضطراب جو پہلے سے ہی موجود اس میں مزید اضافہ ہو۔ ستارہ مریخ اس زائچہ میں بھی فعلی منحوس ہو کر دسویں اس کا قیام انتشار کی نشاندہی کرتا ہے۔ حکمران اور اعلیٰ شخصیات افراد کی آزمائش حزب اختلاف کا حکومت پر دبائو اقتدار کی کشمکش سیاسی حکومت کا خاتمہ عبوری حکومت ایمرجنسی یا مارشل لاء جیسے حالات بعیدازقیاس نہیں ہیں۔ 18 ستمبر چاند گرہن بعد کے 02 اکتوبر سورج گرہن کے بد اثرات عالمی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کو بھی متاثر کئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔