https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/01/-مشتری-2025-1-png.webp

شرفِ مشتری: مالی وسائل میں وسعت اور خوش قسمتی کی طاقت

مقدمہ
بزرگوں اور ماہرین کے بتائے گئے طریقوں شرفِ مشتری کے وقت سے فائدہ نہ اُٹھانا کفرانِ نعمت کے علاوہ بدقسمتی ہو گی۔ یاد رکھیں یہ بات حتمی اور لازمی نہیں کہ شفاء دوامیں ہے، شفاء من جانب اللہ ہے، دوا سبب ہے، مرض کو دور کرنے کا اور ڈاکٹر تجویز کنندہ ہے۔ نہ شفا ڈاکٹر دے سکتا ہے نہ قیمتی سے قیمتی دوا۔ سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے۔ اسی نقطے کو مدنظر رکھیں تو صاف ظاہر ہے۔ شرفِ مشتری میں مالی وسائل حل ہوتے ہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے مشتری کو مالی وسائل میں وسعت پیدا کرنے کے لیے اسباب کار بنایا ہے۔

علماء اور شرفِ مشتری کی اہمیت
چنانچہ علم کے لحاظ سے علماء عاملین شرف کے اوقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ یاد رکھیں دنیا میں بہت کم بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جن کے منہ میں سونے کا نوالہ شروع سے ہوتا ہے۔ غالب اکثریت مال و دولت کے حصول کے لیے زمانہ کی موافقت اور ذرائع کے مؤثر اسباب کے ذریعے اپنا مقدر بناتے ہیں۔

مالی پریشانی اور شرفِ مشتری
بہت سے لوگ ہیں جو یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ کوئی قوت اُن کے خلاف کام کر رہی ہے اور بعض اوقات یہ کہتے ہیں۔ میرے ساتھی بہت کھاتے کماتے ہیں، ہم اب تک ایسی حالت میں ہیں کہ گزارہ نہیں ہوتا، دوسروں کی ترقی ہوتی ہے، ہماری ترقی رکی ہوتی ہے، ہماری ترقی عرصے سے رُکی ہوئی ہے، گویا مالی لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔ علم نجوم کے مطابق ایسے لوگوں کے زائچہ میں خانہ مال میں سیّارگان کی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔

زندگی میں اسباب کی اہمیت
یاد رکھیں یہ دنیا اسباب کی دنیا ہے، اگر زندگی کی ایک لائن فائدہ نہیں دیتی تو اُسے بدل دیں۔ زندگی بھر خراب حالات میں رہتا کوئی عقل مندی نہیں۔ اسی زمانہ میں بہت سے کامیاب لوگوں کی مثالیں موجود ہیں۔ جو ایک وقت ایک وقت کے کھانے کو ترس رہے تھے، کام نہیں ملتا تھا۔ یار دوست، رشتہ دار چھوڑ گئے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی میں لائن تبدیل کی تو حالت نے پلٹا کھایا اور وہ آہستہ آہستہ محنت کرتے ہوئے اب ارب پتی اور سرمایہ دار ہیں۔

خوش قسمتی کے اسباب اور شرفِ مشتری
اس اسباب کی دنیا میں اسباب ہی کو تلاش کرنا اور اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اگر بنجر زمین میں نہر نکال دی جائے تو کیا وہاں کے لوگوں کی قسمت نہ بدل جائے گی، ضرور بدل جائے گی، پانی کی سیرابی سے فصلیں اچھی ہوں گی اور روپیہ پہلے سے کہیں زیادہ آئے گا، گویا اس بنجر زمین سے پیداوار لینے کے لیے نہر بہتر سبب تھی۔

کواکب اور ان کے اثرات
قارئین محترم! جملہ کواکب خاص امور سر انجام دینے کے لیے اللہ جل شانہٗ نے مسخر فرمائے ہیں۔ علمائے علم الہئیت نے مختلف کواکب کے مختلف اثرات بیان کیے ہیں، ہر کوکب کی مخصوص تاثیر ہوتی ہے۔ ان کواکب میں ستارہ مشتری مال و دولت، رزق روزی، مالی وسعت، آمدن اور ترقیوں کا ستارہ ہے۔

شرفِ مشتری کے اثرات
جو شخص برس ہا برس قرضوں، افلاس اور تفکرات میں ہیں۔ اپنے بچوں کی روزی کے لیے سرگرداں و پریشاں رہتا ہے یا مالی لحاظ سے انتہائی بدقسمت ہو۔ اس کی بدقسمتی کو بدلنا چاہیں تو کافی انتظار کرنا پڑتاہے۔ اُسے شرفِ مشتری کی روحانیت سے بھرپور فیض حاصل کرنا چاہیے۔

مالی پریشانیوں کا حل
اگر کوئی شخص مدتوں سے قرض میں گرفتار ہو باوجود آمدن رکھنے کے ہمیشہ مبتلائے فکر و افلاس تنگ دستی غربت رہے تو سوائے مشتری کی قوتوں کے اور کسی کوکب کی قوت سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ مالی لحاظ سے کیسی بھی مالی پریشانی ہو، مکان یا دکان، جائیداد اور زمین، کاروبار کارخانہ، ٹرانسپورٹ غرض جس بھی لحاظ سے جیسی بھی مالی اُلجھن، خلش، بندش، پیچیدگی ہو شرفِ مشتری میں بننے والی الواح سے تمام مالی وسائل بفضل تعالیٰ یقیناً حل ہوتے ہیں۔

خاندانی جائیداد اور شرفِ مشتری
اگر کوئی شخص اتنا بدقسمت ہے کہ وہ خود تو کما نہیں سکتا۔ لیکن خاندانی جائیداد اپنی بد نصیبی بدقسمتی، غلط منصوبہ بندی کے ہاتھوں برباد کر رہا ہے یا کوئی ایسی مالی مصیبت میں پھنس گیا کہ جائیداد ہاتھ سے نکل جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا یا کوئی صاحب جائیداد ایسی جائیداد یا کاروبار کا مالک ہے اور ہاتھ میں روپیہ نہ ہونے کی بنا پر اس کے مصرف سے مایوس ہے اور کوئی فائدہ اُٹھانے کی حالت میں نہ ہے۔

فقیر بادشاہ کی کہانی
مثلاً اِسی طرح ہے کہ ایک زمیندار کے پاس زمین تو ہے مگر اس میں فصل کی پیداوار لینے کے لیے بیج کھاد بونے کے لیے نہ ہو اور نہ خریدنے کے وسائل ہوں تو وہ اس سے فصل کیسے لے گا۔ اس طرح جائیداد ہونے کے باوجود کنگلا اور مفلس ہے۔ ایسے بدنصیب کو فقیر بادشاہ کہتے ہیں۔

روحانی علم اور خوش قسمتی
دنیا میں اکثر ایسی اشیاء ہیں جو خوش بختی سے وابستہ ہیں۔ مثلاً سونا ایک قیمتی دھات ہے،اس کا حصول خوش بختی زمانۂ قدیم سے مانا جاتا ہے۔ بعض پتھر ہیں، انہیں نگینہ کے طور پر انگوٹھی میں پہنیں تو زندگی بنتی ہے۔ ایسے ہی روحانی علوم سے قسمت کو تبدیل کرنا اسباب میں ایک سبب یہ بھی ہے۔

شرفِ مشتری کی لوح اور اثرات
مناسب وقت، مناسب دھات، مناسب رنگ اور مناسب اعداد و آیات قرآنیہ کے امتزاج سے ایسی الواح تیار کی جا سکتی ہیں جو بلحاظ ضرورت، بلحاظ تحفظ، بلحاظ قوت، ایسا اثر دیتی ہیں جو جذب کی قوت لاتی ہیں۔ ذرائع اور اسباب مہیا کرتی ہیں کہ آدمی صاحب مال یا صاحب قوت ہو جاتا ہے۔

شرفِ مشتری اور زندگی کی کامیابی
دانش مندی کا تقاضہ یہ ہے کہ تجربات علم اور اِدراک کی ارفع قوتوں سے کام لے کر ان تمام اسباب کو اپنایا جائے جو خوش قسمتی لاتے ہیں۔ جب تک یہ نہ جانیں گے کہ وہ کون کون سے اسباب ہیں جو خوش قسمتی لاتے ہیں یا خوش قسمت سے وابستہ ہیں، تب تک بدقسمتی اگر گھیرے رکھے تو تعجب کی بات نہیں ہو گی۔

شرفِ مشتری کی لوح کے فوائد
شرفِ مشتری دولت کی آمد و فراوانی، لاتری، حصولِ انعامات، بانڈز و پرچی نیز عزت و شہرت، دولت مندی، بلند مرتبہ و معاشی ترقی، ذاتی حیثیت میں اضافہ اور اعلیٰ ملازمت، بیرونِ ملک سفر، تسخیر خلق، شادی، صحت و تندرستی، قانونی کامیابیاں، روحانی ریاضت، حاضرات میں کامیابی، غرض زندگی کے ہر جائز مقصد کے لیے شرفِ مشتری کی لوح بنوا کر پاس رکھنے سے آپ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

خاتمہ
یاد رکھیے! لوحِ شرفِ مشتری حصولِ مال و دولت اور اسباب مال کے لیے خواتین و حضرات کے لیے یکساں مفید انتہائی سعد اور پُرتاثیر ہے۔ اسے دیکھیے، پہنیے اور تمنا دل قائم کر کے دعا کیجیے، پہنے رہیے۔ انشاء اللہ مالی معاملات اور روپیہ کے حصول کے لیے جو اسباب بھی کریں گے، ان سے روپیہ ملے گا اور قدرت ایسے اسباب بھی پیدا فرمائے گی۔ جن سے چند سالوں میں زندگی بن جائے گی۔ انشاء اللہ اس لوح میں حضرت یوسف علیہ السلام کی دعا ہے جو قرآن پاک میں ہے:
ترجمہ: اے اللہ مجھے اپنے فضل سے غنی کر دے۔
اگر آپ دولت مند بننا چاہتے ہیں تو اسے پاس رکھیں اور دُعا پڑھتے رہیں۔
اس اقتصادی بدحالی کے دور میں اُسے امیدوں کا مرکز بنائیے، ورنہ حال کے تقاضوں کے ساتھ نہ چل سکیں گے۔

نوٹ: لوح مشتری کی تیاری کے لیے بہترین دھات سونا ہے۔ یعنی سونے کی گول لوح بنوائی جائے اور اس پر کندہ کیا جائے۔ سونا آج کل قوتِ خرید سے باہر ہے۔ چاندی میں سونا مکس کر لیا جائے۔ یہ بھی مشکل ہو تو پھر چاندی کی لوح بنوا کر اس پر سونے کا پانی چڑھوا لیا جائے۔ نقش کی تیاری کے وقت بخورات مشک، عود، صندل سرخ یا حب التاثیر جلائیں۔ عطر گلاب مشک یا عود کا معطر لباس زیب تن کریں۔

For more details, you can visit Aienaeqismat.com.


Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png

Discover more from Aiena E Qismat, ZANJANI JANTARI

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading