Sharf e Mushtari 2025 ka khas amal

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/04/-مشتری-png.webp

شرفِ مشتری کا خصوصی عمل’’ لوح سلطانی‘‘

دولت، رزق، انعامی اسکیموں میں کامیابی اور خوشحالی کے لیے مشتری کا شرف میں ہونا بہت مبارک ہے۔ ماہرین جفر کامل کاملین ایسے سعد وقت کو ہرگز ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ آج کی محفل میں قارئین کی خدمت میں لوح سلطانی لے کر حاضر ہوا ہوں۔ اگر آپ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں اور وہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہی تو لوح سلطانی کو بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاء اللہ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
فوائد لوح سلطانی
اس لوح مبارکہ کو اپنے پاس رکھنے سے مال و دولت میں بے حد اضافہ ہو گا، کاروبار دن بدن ترقی کرے گا، انعامی بانڈز کے علاوہ ہر طرح کے ملکی و غیر ملکی انعامی اسکیموں میں فائدہ ہو گا، قرضہ سے نجات ملے گی، ہر کام میں برکت اور فتح حاصل ہو گی، گھریلو سکون حاصل ہو گا اور جھگڑوں سے نجات ملے گی، ستاروں کی نحوست کا خاتمہ ہو جائے گا، سحر و جادو ٹونہ، سایہ و آسیب سے حفاظت رہے گی۔ بیماریوں سے نجات ملے گی، مقدمات میں یقینی کامیابی ہو گی، ہر جگہ عزت و شہرت بڑھے گی، حصولِ ملازمت میں کامیابی ہو گی، عہدہ میں خوب ترقی ملے گی، بیرونِ ملک ویزہ و سفر میں کامیابی ہو گی، دشمن سے حفاظت رہے گی، میاں بیوی میں محبت دن بدن بڑھے گی، اگر کسی کی شادی نہ ہو رہی ہو تو اچھی جگہ رشتہ مل جائے گا۔ ہر طرح کے مصائب و تفکرات سے نجات ملے گی، ہر طرف سے خوشحالی ملے گی، اس کے علاوہ بھی بے شمار فوائد حاصل ہوں گے، جس کے پاس ہو گی اُسے خود ہی محسوس ہوں گی۔
ترکیب استعمال
لوح مبارکہ کو مشتری کی ساعت میں خوشبودار بخور جلا کر سفید کاغذ پر زعفران و عرق گلاب سے اور رجال الغیب کا خاص خیال رکھیں اور علیحدہ پاک و صاف کمرہ کا انتخاب کرنا ضروری ہو گا۔ لوح سلطانی کو تیار کرنے کے بعد اول و آخر 110۔110 مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین مرتبہ سورۃ یوسف پڑھیں اور لوح پر دم کر دیں اور اسی طرح سات یوم کریں۔ پھر حضرت یوسفؑ و حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی ایک کلو مٹھائی لے کر نیاز دیں اور بچوں میں بانٹ دیں۔ انشاء اللہ تھوڑے ہی دنوں میں لوح مبارکہ کے اثرات شروع ہو جائیں گے۔ لیکن لوح مبارکہ کو چاندی میں بند کرا کے پاس رکھیں۔

image 13 png

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

ٖFollow us on social media

Get your personal Horoscope


↓↓↓اس باکس میں اپنا ای-میل لکھیں، تا کہ ہر رسالہ او

Recommended products

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png