Sherf-e-Zohra Loh Hazrat Ayoub (AS)

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2025/04/ؒہھ-اےئب.webp

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے ارشاد فرمایا

کہ لا الہ الا اللّٰہ (دین کی) شرائط میں سے ایک شرط ہے۔ میں اور میری ذریت ان شرائط میں سے ایک شرط ہیں۔ ہماراامر سخت اور بے حد دشوار ہے۔ اس کا متحمل صرف وہی بندہ ہو سکتا ہے جس کے قلب کا امتحان خدا وند تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ لے لیا ہو۔ اللہ اللہ ! خدا کے خاص بندوں کی بھی عجیب و غریب حالت ہے کبھی تو ان کا خوش حالی اور دولت و راحت سے امتحان لیا جاتا ہے اور کبھی تکلیف و رنج سے اور اسکی لذت کو بھی بس چند ہی لوگ خوب سمجھتے ہیں۔ حضرت ایوب ؑبن حیص حضرت یوسف علیہ السلام کے داماد تھے اور آپکی اہلیہ کا نام رحمیہ تھا۔ رحمیہ‘ زلیخا کے بطن سے تھیں۔
قارئین کرام! بعض روایات کے مطابق آپ کی اہلیہ کا نام ’’لیا بنت یعقوب‘‘ لکھا ہے۔ آپ شروع ہی سے بڑے دولت مند‘ صاحب ثروت تھے اور خدا نے بیٹے بھی کثیر تعداد میں عطا فرمائے تھے۔ آپ بڑے صبر و شکر کرنے والے اور ہمیشہ آپ خدا کی عبادت اور تسبیح میں دن رات بسر کرتے تھے۔ خوشحالی و راحت کا زمانہ تقریباً اسی برس کا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو دولت اور اولاد دیکر امتحان کی ابتداء کی سب اولادیں مر گئیں‘ دولت و راحت تباہ ہو گئی‘ جانور سب کے سب ہلاک ہو گئے۔ کھیتیاں و باغات برباد ہو گئیں۔ حضرت ایوب علیہ السلام خود متعدد امراض میں مبتلا ہو گئے۔ فاقہ پر فاقہ ہونے لگا گویا بھوک اور پیاس نے چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ مگر شکر کے سوا اُف تک نہ کیا۔ بلکہ قرآن مجید میں ارشاد رب العزت ہے ۔
وَجَدْنٰہُ صَابِرًاط نِعْمَ الْعَبْدُ اِنَّہٗ اَوَّابٌo
ترجمہ: اور ہم نے ایوب کو یقینا صابر پایا وہ کیا اچھے بندے تھے بے شک وہ ہماری بارگاہ میں بڑے جھکنے والے تھے۔
حضرت ایوب علیہ السلام کی بیویوں میں رحمیہ نیک بیوی تھی۔ ہر وقت ساتھ رہی اور خدمت کرتی رہی۔ سات سال انہی تکلیفوں میں گورے تو شیطان کے بہکانے سے لوگوں نے آپ کو طعنے دینے شروع کئے۔ اے اللہ کے نبی آخر تم نے کون سا گناہ کیا ہے جس سے تم پر یہ مصیبت آئی بلکہ خود شیطان نے بھی ان سے کہا اے ایوب ؑ! تمہارا مرض اتنا طولانی ہو گیا ہے مگر تمہارا خدا تم پر رحم نہیں کرتا۔رب حضرت ایوبؑ کو تاب ضبوط نہ رہا اور خدا سے دعا کی : اَنّی مَسَّنِیَ الشیطٰن بَنُصْبٍ وَّعَذَابٍo
ترجمہ: اے میرے رب مجھ کو شیطان نے بہت اذیت اور تکلیف پہنچا رکھی ہے۔حضرت ایوب ؑ کی یہ فریاد سننے کے بعد ارشاد رب العزت ہوا!
ارکض برجلک ھذا مفسل بارد و شرابo و وھبنالہ اھلہ و مثلھم معھم رحمۃ منا و ذکری لاولی الالبابo (سورۃ صٓ آیت۴۲۔۴۳)
ترجمہ: (اے ایوبؑ) اپنے پاؤں سے زمین کو ٹھکرا دو اور چشمہ نکلا تو ہم نے کہا اے ایوبؑ تمہارے نہانے اور پینے کے واسطے یہ ٹھنڈا پانی حاضر ہے اور ہم نے ان کو اور ان کے لڑکے بالے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور اپنی خاص مہربانی سے عطا کئے اور عقلمندوں کے لئے عبرت و نصیحت ہے۔
یعنی حضرت ایوبؑ کیلئے ایک قدرتی نہر جاری ہوئی۔ اسی میں آپ نہائے اور اسی کا پانی پیا اور صحت ہو گئی اور پھر خدا نے جتنی اولادیں اور دولت تھی اس سے زیادہ عطا فرمائی۔ اسی بیماری کے زمانے میں شیطان ان کی اہلیہ کے سامنے طبیب کی شکل میں آیا ۔ یہ فرط محبت و تکلیف کا خیال کر کے اس سے علاج کی تمنا کی۔ شیطان بولا! میں اس شرط سے علاج کرتا ہوں کہ وہ صحت کے بعد کہہ دیں کہ تو نے مجھے صحت دی۔ یہ بیچاری اگرچہ نبی زادی تھی مگر شوہر کی محبت تو بری چیز ہے اس کے چکر میں آگئیں اور حضرت ایوبؑ سے آکر بیان کیا۔ آپ کو سخت صدمہ ہوا اور مرض کی جھلاہٹ اور اپنے صبر و شکر کے خلاف شیطان کی مکاری کے غصہ میں قسم کھائی کہ اگر میں اچھا ہوا تو تم کو سو قمچیاں مارونگا جب صحت ہوئی تو خدا نے قسم پوری کرنے کی ترکیب بتائی۔ (سورۃ ص ٓ آیت ۴۴)
ترجمہ: تم اپنے ہاتھ سے سینکوں کا مٹھا لو (اور اس سے اپنی بی بی کو)مارو اپنی قسم میں جھوٹے نہ بنو۔
خدا وند عالم بھی اپنے نیک و صابر بندوں کی مدد فرماتا ہے۔ اسی نیک بندے کے نام سے منسوب لوح ایوبؑ حاضرِ خدمت ہے۔
تیاری لوح ایوبؑ: کا طریقہ یہ ہے کہ جس شخص کیلئے لوح تیار کرنا ہے اس کا نام مع والدہ کے اعداد قمری لیں اور سورۃ انبیاء (آیت ۸۳) کے اعداد (۲۲۴۸) ان میں شامل کر کے ایک نقش مربع رفتار آتشی سے پر کریں۔ جس کے قلب میں گول دائرہ بنائیں۔
قارئین ! دائرہ کے اندر دعا ایوب ؑ لکھیں۔ میں مثال سے سمجھا دیتا ہوں تاکہ ہر مومن اور مومنات بوقت ضرورت تیار کرکے استعمال میں لا سکیں۔
مثلاً علی بن فاطمہ کے اعداد ۲۴۵
آیت نمبر ۸۳ سورۃ الانبیاء کے اعداد ۲۲۴۸+
میزان ۲۴۹۳
۳۰۔
حاصل قسمت=۶۱۵=۴÷۲۴۶۳
باقی۳ بچا! ایک بچے تو کسر خانہ نمبر۱۳ میں‘ دو بچے تو کسر خانہ نمبر ۹ میں اور اگر تین بچا تو کسر خانہ نمبر۵ میں آئیگی۔
قارئین! لوح ایوب ؑ کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے جب قمر یا مریخ یا مشتری کی نظر شمس سے تثلیث کی ہو تب زعفران و مشک کی سیاہی سے تحریر کریں۔ جس شخص کی عزت و توقیر لوگوں کی نظر سے گر جائے ‘تو جب قمر برج اسد میں اور شمس بر ج حمل میںہو یا شرف شمس میں تب تحریر کریں۔ رد سحر و جادو کیلئے شرف مریخ یا نوچندے منگل کو اور جلدی امراض کی شفایابی کیلئے عطارد‘ مریخ کی نظر تثلیث یا تسدیس ہو۔ برائے ترقی روزگار و کاروبار و وسعت رزق کیلئے شرف قمر یا شرف مشتری کا وقت افضل ہے۔ جو حضرات خود لوح تیار کر سکتے ہیں کر لیں میری طرف سے اجازت ہے مگر چالیس دن کوئی نماز قضاء نہ ہو۔ سورۃ انبیاء کی آیت ’’انی مسنی الضر و انت ارحم الراحمینo ‘‘نماز فجر‘ ظہر‘ عصر اور مغرب کے بعد 550 مرتبہ اور بعد از نمازِ عشاء صرف 48مرتبہ تلاوت کرے اور اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کرے۔

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیمo اللھم صلی علیٰ محمد و آل محمد

Facebook
YouTube
WhatsApp
TikTok

ٖFollow us on social media

Get your personal Horoscope

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://aienaeqismat.com/wp-content/uploads/2018/02/dark_bottom_divider.png