علم نجوم سے واقف ہر شخص کو معلوم ہے کہ ہر سال ہجری سال کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔ عیسوی سال کا آغاز ہر سال یکم جنوری سے ہوتا ہے۔ بکرمی سال کا آغاز یکم جیٹھ سے شمسی سال کا آغاز 20 مارچ سے ہوتا ہے۔ 12 برجوں میں گردش پذیر سات سیارگان میں سے ستارہ زحل اول درجہ کا نحس ترین ہے اور مریخ دوسرے درجہ کا نحس ترین ستارہ ہے۔ زحل کی نحوست ختم کرنے کے لیے لوح زحل لیں۔ مریخ کی نحوست رجع کرنے کے لیے لوح مریخ لیں۔ جو مریخ کی نحوست کا شکار ہوتے ہیں، ان کے لیے لوح مریخ حاصل کریں۔
ہر دور میں انسان کو مصائب، دکھوں اور ناکامیوں نے پریشان کیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ سیارگان کی نحوست کا اثر ہے۔ ہر انسان کا مقصد حیات کامیابی اور خوشحالی ہے جس کے لیے ہمیں ستاروں کی رفتار اور علم الساعات سے واقف ہونا ازحد ضروری ہے۔ علم نجوم خدانخواستہ غیب کا علم نہیں، بلکہ ایک اصولی علم ہے۔ جدید سائنس نے کائناتی نظام حیات پر ستاروں کے اثرات کو تسلیم کرایا ہے۔ ستاروں سے زمین کی طرف آنے والی شعاعیں جن کی ہم پیمائش نہیں کر سکتے۔ جدید سائنس نے تحقیق کے بعد ان شفائوں کے نام مقرر کر دیے ہیں۔
1۔ پیمائشی شعاعیں 2۔ آرکٹرس شعاعیں
3۔ موت کی شعاعیں 4۔ وائرس کی شعاعیں
5۔ بنفشی شعایں 6۔ کاسمک شعاعیں
7۔ ریڈیائی شعاعیں 8۔ ایکسریز شعاعیں
یہاں مختصر صفحات میں ان کے تفصیلی اثرات بیان کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ البتہ قرآن مقدس میں مختلف آیات میں اللہ تعالیٰ نجوم کی تاثیرات بیان فرمائی ہیں۔مثلاً وسخرلکم اللیل والنھار والشمس والقمر والنجوم مسخرات بامرہٖ۔ ترجمہ: ہم نے تابع کر دیا راتوں اور دنوں اور سورج اور چاند اور نجوم کو (انسان کے لیے) کہ وہ ہمارے حکم سے تابع رہیں۔ نظامِ قدرت سے حصول خوش بختی کی توقع رکھنے والوں کو ہر سال شرفِ زہرہ کا انتظار رہتا ہے۔ حب اور تسخیر خلق کے ستارہ زہرہ کو برج حوت کے 27 درجہ پر ہر سال شرف حاصل ہوتا ہے۔
ان شرفِ زہرہ کے اوقات میں ہم جفر سے لوح شرفِ زہرہ برائے الحب و تسخیر خلق سونا پالش کرا کر ہر فرد کو چاہیے کہ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شرفِ زہرہ کی لوح بنوا لیں او راپنے بچوں کی بھی بنوا لیں تا کہ ان کی زندگی میں کوئی دکھ مصیبت پریشانی نہ آئے۔ یہ لوح ہر میدان میں فتح یابی نصیب کرتی ہے۔ خصوصاً تسخیر خلق اور محبت میں کامیابی اٹل ہے۔
برائے تسخیر خلق، خوش حالی، حب، فراخی رزق، تسخیر محبوب و مہربانی افسران
لوح شرفِ زہرہ تیار کرنے کی ترکیب
(1) شرف کے دنوں سے پہلے پیپر ورک تیار کر رکھیں۔
آیت: یُحِبـُونَھُمْ کَحُبَّ اللہِo وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلہِo سورۃ بقرہ، آیت 165 کے اعداد لیں: 1492
(2) مقصد تسخیر خلق کے اعداد ابجد قمری سے جمع کریں۔
ت+ س+ خ+ ی+ ر+ خ+ ل+ ق=
600 + 60 + 400 + 100 + 30 + 600 +
200 + 10 = 2000
آیت حب کے اعداد + تسخیر خلق کے اعداد
= 41 – 3492=2000+1492 (41 آئیل کا عدد ہے) 3451
3451 کو حروف پر منطبق کیا تو اِنْ تَ غَ غَ غَ ائِیلُ مؤکل بنا۔
(3) مؤکل حاصل کرنے کے بعد آیت اور مقصد کی بسط حرفی کریں۔ یعنی ترتیب وار حروف میں پھیلائیں اور علم جفر سے اس کی تکسیر جفری کریں۔
(4) تکسیر جفری کی چوتھی لائن میں زمام آ گیا ہے۔ مثال درج ہے۔
(5) تکسیر کے دائیں حروف اور بائیں حروف کے پہلوئے راست اور پہلوئے حپ کے ساتھ لفظ یوش لگا کر اس عمل شرف زہرہ کے اعوان لکھیں۔ عدن کے معنی ہیں مددگار اور اعوان عون کی جمع ہے۔ ہمارے عمل کے اعوان یہ ہیں۔
یمبیوش ۔ پائییوش
(6) اب کل تکسیر کے اعداد نکال کر ان میں سے 319 عدد تفریق کر کے آگئے۔ کلمہ طیش لگا لیں۔ یہ ہماری لوح کے جنات العمل ہوں گے۔
تکسیر کے اعداد 3576۔ تین لائنوں میں زمام برآدم ہوا ہے لہٰذا 3576×3 = 10728۔ طیش کے عدد 319 تفریق کریں۔ 10728 میں سے نفی کریں طیش کے 319 عدد باقی بچا 10409۔ ان کو حروف کو منطبق کریں۔
ط ت غ غ غ غ غ غ غ غ غ غ طیش جنات العمل ہے۔
(7) ایک لوح تانبا پر اوپر 786 لکھیں۔ لوح کے ایک طرف یمبیوش اور دوسری طرف یائییوش لکھیں۔ لوح کے اوپر والے دائیں کونے پر مؤکل کا نام ان ت غ غ غ ائیل۔ لوح کے نیچے دائیں جانب طالب کا نام معہ والدہ لکھیں اور لوح کے بائیں جانب تسخیر خلق والمحبت درمیان میںجنات العمل کا ط ت غ غ غ غ غ غ غ غ غ غ غ طیش لکھیں۔ لوح پر یہ نقش مخمس 5×5 کے اعداد اندراج کریں۔
آیت: یحبونھم ۔۔۔۔ کےا عداد: 1492
مقصد: تسخیر خلق۔۔۔۔۔ کے اعداد: 2000
کل تکسیر کےا عداد: 10728
کل میزان: 14220
نقش مخمس کا قانون عدد 60 تفریق کیا: 60
14160
5 ÷ 14160 = حاصل تقسیم: 2832 باقی صفر 2832 کو خانہ نمبر 1 میں لکھ کر نقش مخمس مکمل کریں۔
اس لوح شرفِ زہرہ کا طلسم محبت
تانبا کی تختی پر لکھیں۔ انگشتری محبت پر خاتم زہرہ T بنائیں۔ شرفِ زہرہ کے تمام صدقات، ٹوٹا چاول، یتیموں، ماسکین، بیوگان، مفلسین کو سفید کپڑوں کے سوٹ، بغیر زردہ رنگ کے سفید میٹھے چاول، آبی جانوروں، مچھلیوں کے تالاب میں دال چنا یا دال ماش یا قبرستان میں کسی درخت کے نیچے کیڑے مکوڑوں کو باجرہ یا میٹھی پھلیاں ڈالیں، صدقہ سے ٹلے ہر بلا! تمام الواح شرفِ زہرہ پر یہ ورد ہم خود مکمل کر دیں گے۔
﷽o اقسمت یا ارواح العلویات والسفلیات نام مؤکل نام اعوان نام جنات العمل بقضائے حاجتی تسخیر خلق و رجوع خلائق و تسخیر المجرب بحق الاسم الاعظم یا بدوح یا لطیف یا ودود بحق خالقکم و موجد وبارکم بارک اللہ فیکم وعلیکم العجل الساعۃ الوحا۔
نوٹ: مخمس کی چال بادی ہے۔ لوح شرفِ زہرہ کو بریف کیس الماری کی دراز، اپنے زیورات یا کرنسی یا انعامی بانڈ میں رکھیں۔ انگشتری کو صرف 2 منٹ تک دائیں ہاتھ کی انگلی میں پہن کر 5 روپے والے 3 سکے دائیں ہاتھ کی مٹھی میںبند کر کے تینوں سکے کسی مسکین کو صدقہ ادا کریں اور انگشتری ہاتھ سے اُتار کر تبرکات میں رکھیں۔
ٖFollow us on social media






